سبق ۳: پیسٹ رسک انالیسز کی اقسام
موضوع ۳ : پاتھ وے پی آر اے (Pathway PRA)
بہت سے مختلف اقسام کے پاتھ ویز ( راستے ) ہیں جن کے ذریعے ایک پیسٹ ایک جگہ سے دوسری جگہ ، بعض اوقات بہت لمبے فاصلے پر منتقل ہو سکتا ہے ۔ تجارت سے متعلقہ پاتھ ویز ( راستے ) ( مثال کے طور پر کموڈٹیز ) اہم ذرائع ہیں کہ جن کے ذریعے پیسٹس پھیل سکتے ہیں ۔ انسانی مدد کے ساتھ ( Human – Assisted ) دیگر اقسام کے پاتھ ویز رسک سے دوچار کر سکتے ہیں ، جن میں سمگلنگ اور قدرتی پاتھ ویز نمایاں ہیں اور یہ اکثر نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں ۔ آپ اس موضوع میں ، پیسٹس کے پھیلاؤ میں شامل بہت سی اقسام کے مختلف پاتھ ویز اور منسلک رسکس کی شناخت کرنے اور ان کی تخفیف میں پاتھ وے پی آر ایز ( Pathway PRAs )جو کردار ادا کرتے ہیں ، اُسکے بارے میں جانیں گے ۔
مقاصد:
- قدرتی اور انسان کے بنائے ہوئے پاتھ ویز کے تصور کی وضاحت کرنا ۔
- ان صورتحالوں کی مثالیں دینا کہ جہاں پاتھ وے پی آر ایز (Pathway PRAs) استعمال کئے جانے چاہیئیں ۔
پاتھ وے ( راستے ) کے رسکس کا انالیسز کرنا
سبق ۲ سے یاد کریں کہ ، پاتھ وے کی تعریف ، آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۵ میں پاتھ وے کی تعریف یہ ہے کہ: "کوئی بھی ذریعہ جو کسی پیسٹ کے داخلے اور پھیلاؤ کی اجازت دیتا ہے" ۔ پاتھ وے پی آر اے کی وسعت پر منحصر ہے ،کہ انالیسز مقابلتاً چھوٹا اور سادہ یا طویل اور پیچیدہ ہو سکتا ہے ۔ جیسا کہ ہم نے اس سے قبل سیکھا ، کہ عمومی پاتھ ویز ، درآمد کی گئی اور برآمد کی گئی زرعی کموڈٹیز جیسے کہ پھل ، سبزیاں ، نرسری سٹاکس (پنیریاں) ، اور دوسری نباتاتی پروڈکٹس ہیں، جن پر اس قسم کے انالیسز کئے جا سکتے ہیں ۔ پی آر ایز جو ایک مخصوص کموڈٹی کے ذریعے ایک علاقے میں داخل ہونے والے پیسٹس کے رسک انالیسزکرتے ہیں ، کموڈٹی پی آر ایز (Commodity PRAs) کے طور پر جانے جاتے ہیں ، ان کا احاطہ آئندہ موضوع میں کیا گیا ہے ۔ اس موضوع میں ہم دوسری اقسام کے پاتھ ویز کا جائزہ لیں گے ۔
آرگینزم پی آر اےز (Organism PRAs) کی طرح ، ایک پاتھ وے پی آر اے درج ذیل مقاصد کے لئے کیا جاتا ہے :
۱ ۔ ایک مخصوص صورتحال یا سرگرمی کی وجہ سے لاحق رسک کی سطح کا اندازہ لگانا
۲ ۔ اقدامات کے بارے میں تعین کرنا کہ کیا وہ :
الف۔ موزوں ہونگے
ب۔ موثر ہونگے
ج- شناخت کئے گئے رسک ( رسکس ) کے انتظام کے لئے لاگو کئے جانے چاہیئیں
ایک پاتھ وے پی آر ایز کے لئے وسعت اتنی ہی مختلف ہو سکتی ہے جتنا کہ خود پاتھ ویز ( راستے ) ، تاہم ان کے بارے میں چند عام بیانات دیئے جانا ممکن ہے ۔ مثال کے طور پر ، انالیسز کی سب سے زیادہ بنیادی اکائی واحد پاتھ وے استعمال کرنے والا واحد پیسٹ ہے ۔ دوسرے ممکنات میں ، واحد پاتھ وے استعمال کرنے والے بہت سے پیسٹس ، بہت سے پاتھ ویز استعمال کرنے والا واحد پیسٹ ، یا بہت سے پاتھ ویز استعمال کرنے والے بہت سے پیسٹس شامل ہیں ۔ انالیسز میں اس وقت پیچیدگی آجاتی ہے جب زیادہ پیسٹس اور زیادہ پاتھ ویز پر غور کیا جاتا ہے ۔
کچھ پاتھ وے کے پی آر ایز میں انالیسز مخصوص دورانیوں یا واقعات پر مرتکز ہوتا ہے ۔ مثال کے طور پر ، پاتھ وے پی آر اے ، اس سوال کے ذریعے کہ "پیسٹس کا ایک مخصوص سرحد پار کرنے کے کیا امکانات ہیں ؟" ، کسی پیسٹ کے داخلے کے امکان یا احتمال کا جائزہ لے سکتا ہے ۔ اس مثال میں ، انالیسز ایک مخصوص پیسٹ کی نشاندہی نہیں کرتا ۔ اس کی بجائے ، اس کی توجہ اُن خصوصیات پر ہے جو پیسٹس کے لئے سرحد کو ایک اچھا ( یا برا ) پاتھ وے بناتی ہیں ۔
متبادل کے طور پر ، ایک پاتھ وے پی آر اے جائزہ لے سکتا ہے کہ ایک پیسٹ جب ایک دفعہ ایک علاقے میں داخل ہو جاتا ہے اور ترویج پا لیتا ہے تو یہ کس حد تک پھیل سکتا ہے ۔ اس صورت میں ، ایک زیادہ روایتی پی آر اے کے عناصر ، جیسے کہ داخلے اور ترویج کے امکانات پر انالیسز پر غور نہیں کیا جائے گا ، کیونکہ یہ واقعات پہلے ہی رونما ہو چکے ہیں ۔ اس مثال میں ، انالیسز پیسٹ کے پھیلاؤ سے متعلقہ واقعات پر مرتکز ہوگا ۔
آئیے اب پاتھ وے کی گرافک پریزینٹیشن پر غور کریں ۔ گرافک فرضی واقعات کے ایک سلسلے کو سمجھنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے جو ایک پیسٹ کے آ جانے اور پھیلاؤ پر منتج ہو سکتے ہیں ۔
بیان کرنے اور اور انالیسز کرنے کے لئے چند انتہائی چیلنجنگ پاتھ ویز ( راستے ) وہ ہیں جو اشیاء کی سمگلنگ یا غیر قانونی درآمد کا نتیجہ ہیں ۔ ایک ملک ایک خاص کموڈٹی کے زیادہ رسک کی وجہ سے اس کی درآمد ممنوع قرار دینے کا انضباطی فیصلہ کر سکتا ہے ۔ اگر ایک کموڈٹی قانونی طور پر ایک ملک کے اندر درآمد نہیں کی جا سکتی تو اس کا نتیجہ سمگلنگ یا غیر قانونی درآمد ہو سکتا ہے ۔ یہ نتیجہ کئی زیادہ رسک سامنے لاتا ہے کیونکہ سمگل شدہ اشیاء ، نباتاتی حفظانِ صحت کے کسی بھی اقدامات سے مشروط نہیں ہیں ۔ مزید برآں ، سمگل شدہ اشیاء شاید “ تجارتی معیار “ کی نہ ہوں – یعنی ، یہ کم تر معیار کی ہو سکتی ہیں اور خصوصی طور پرتجارتی مقاصد کے لئے تیار کی گئی پروڈکٹس کے مقابلے میں زیادہ پیسٹس لا سکتی ہیں ۔
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو شبہ ہے کہ ملک کے اندر اسمگلنگ کے ذریعے قرنطینہ میں رکھے گئے بہت سے پیسٹس لائے گئے تھے ۔ اس میں ترشاوہ پھلوں کی بیماری ہوآنگ لونگ بنگ (ایچ ایل بی) (Huanglongbing) یا ترشاوہ پھلوں کو سبز رکھنے والی بیماری شامل ہے ، جس کا بہت زیادہ امکان ہے کہ یہ فلوریڈا کی ریاست کے اندر سمگل شدہ پنیری (نرسری اسٹاک) پر لائی گئی ہے (۲۰۰۶،ARS- USDA) ۔
بین الاقوامی سفر پیسٹس کے لئے ایک انتہائی اہم پاتھ وے ( راستہ ) ہے ۔ زیادہ سے زیادہ لوگ بین الاقوامی سفر کر رہے ہیں ، اور یہ عام ہے کہ مسافر واپسی پر یاد گار اشیاء گھر لاتے ہیں ۔ تاہم ، کچھ یاد گار اشیاء مخفی رسکس سامنے لا سکتی ہیں ۔ مثال کے طور پر ، تازہ پھل یا پھول اہم پیسٹس لا سکتے ہیں ۔ لکڑی کی دستکاریاں اور دیگر یاد گار اشیا ، جیسے کہ تنکوں کی ٹوپیاں اور مصالحے بھی پیسٹس ساتھ لا سکتے ہیں ۔
اس کے باوجود کے بین الاقوامی مسافروں کو اکثر ان اقسام کی اشیاء ظاہر کرنے کے لئے کہا جاتا ہے ، بہت سے مسافر ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں ۔ اس طرح ، پیسٹس کا جو ان اشیاء میں موجود ہوتے ہیں ، سفر کے دوران زندہ رہنے کا کافی زیادہ امکان ہو سکتا ہے ، خاص طور پر ہوائی سفر میں ، اس طریقے سے پیسٹس صرف چند گھنٹوں میں ہزاروں میل دور نئے ممالک تک سفر کریں گے ۔
قدرتی پاتھ ویز (Natural Pathways) اہم ہیں لیکن پیسٹ کی نقل و حرکت کے اکثر نظر انداز کردیئے جانے والے ذرائع ہیں ۔ قدرتی پاتھ ویز( Natural Pathways) میں شامل ہیں :
- پیسٹ کی اپنے طور پر پھیلنے کی صلاحیت – مثال کے طور پر ، چلنے ، رینگنے ، اڑنے ، سپرولیشن (sporulation) وغیرہ سے
- پیسٹ کی اپنے پھیلاؤ میں مدد کے لئے ہوا ، پانی ، یا دوسرے قدرتی مظاہر کو استعمال کرنے کی صلاحیت
- ان عوامل کا کوئی مجموعہ
ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ قدرتی پاتھ ویز (Natural Pathways) کا پی آر اے (PRA) میں انالیسز کیا جانے کی ضرورت نہیں ہوتی، کیونکہ انسانی مدد کے ساتھ (Human – Assisted) پاتھ ویز کی مانند ان کا بندوبست نہیں کیا جا سکتا ۔ تاہم ، ایک قدرتی پاتھ وے (Natural Pathway) کا انالیسز دیئے گئے پیسٹ یا صورتحال کے لئے ایک بنیادی رسک (Baseline Risk) قائم کرتا ہے ۔ ایک قدرتی پاتھ وے کا انالیسز کرنا ایک پاتھ وے پی آر اے کا اہم جزو ہو سکتا ہے ۔
ایک قدرتی پاتھ وے کے انالیسز کی ایک مثال سویا بین رسٹ (soybean Rust) کی ہے ۔ پی آر اے نے یہ امکان ظاہر کیا کہ یہ بیماری ہواؤں کے دوش پر جنوبی امریکہ سے شمالی امریکہ تک پھیل جائے گی ۔ کوئی اقدامات دستیاب نہیں تھے جو پھیلاؤ کی روک تھام کرسکتے ۔ اِس لئے ، سویا بین رسٹ (soybean Rust) کے انسانی مدد سے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے درکار اقدامات کو تکنیکی طور پر غیر منصفانہ خیال کیا گیا ، کیونکہ بنیادی رسک (Baseline Risk) (قدرتی پاتھ ویز سے رسک) قابل روک تھام نہیں تھا ۔
اگرچہ قدرتی پاتھ ویز بہت سی اقسام کے پیسٹس کے لئے اہم ہو سکتے ہیں ، لیکن انسانی مدد کے ساتھ پاتھ ویز این پی پی اوز کے زیادہ تشویش کا باعث ہیں ۔
اس موضوع میں ، آپ نے انسانی مدد کے ساتھ (Human – Assisted) اور قدرتی پاتھ ویز ( راستوں )(Natural Patways) کی بہت سی اقسام کے بارے میں جانا جو نباتات کے پیسٹس کو داخلے اور پھیلاؤ کی اجازت دیتے ہیں ۔ آپ نے پاتھ وے پی آر ایز (Pathway PRAs) کے بارے میں بھی جانا جو ایک خاص صورتحال یا سرگرمی کی وجہ سے سامنے آنے والے رسک کی سطح کا اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں ، تعین کرتے ہیں کہ کون سے اقدامات موزوں اور موثر ہونگے ، اور آیا رسک کے بندوبست کے لئے انہیں لاگو کیا جانا چاہیئے ۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۴ کا انتخاب کریں یا یہاں پر کلک کریں ۔