اشیاء کی نقل و حمل اور زمینی ، ہوائی ، یا سمندری ذرائع نقل و حمل ، نئے پیسٹس کے آنے کے لئے انسانی مدد سے بے شمار پاتھ ویز  پر منتج ہوتے ہیں ۔ آئیے ان پاتھ ویز کی چند مخصوص مثالوں پر غور کریں ۔

آغاز کے لئے نیچے دیئے گئے تیر کے نشان پر کلک کریں۔

لکڑی کا پیکنگ مٹیریل
Wood Packing Material
 
سمندری راستے سے بھیجے جانے والے کنٹینرز ، سمندری جہاز ، اور ریل کی بوگیاں
Shipping, Containers, Ships and Railcars
 
دیگر غیرزرعی کموڈٹیز
Other Nonagriculture Commodities

جب پروڈکٹس ترسیل کے لئے کنٹینرز میں پیک کی جاتی ہیں ، تو یہ عام طور پر لکڑی کے پٹریوں پر رکھی جاتی ہیں اور لکڑی کے ٹکڑوں سے بنائی گئی پیٹیوں میں جکڑ دی جاتی ہیں ( یا محفوظ بنادی جاتی ہیں ) ۔ لکڑی کا یہ پیکنگ مٹیریل لکڑی کو متاثر کرنے والے پیسٹس کی نقل و حرکت کے لئے ایک اہم پاتھ وے  ہے ۔ در حقیقت ، ایشیا کا لمبے سینگوں والا بیٹل ( Asian Long-Horned Beetle ) اور ایمرالڈ ایش بورر بیٹل ( Emerald Ash Borer Beetle ) ریاستہائے متحدہ امریکہ میں اسی راستے کے ذریعے متعارف ہوئے تھے ۔

آئی پی پی سی ( IPPC )  نے آئی ایس پی ایم( ISPM )   نمبر ۔ ۱۵  ( بین الاقوامی تجارت میں لکڑی کے پیکنگ مٹیریل کے قواعد و ضوابط : آئی پی پی سی ، ۲۰۰۹ ) ، اس پاتھ وے   سے منسلک رسکس  پر توجہ دینے کے لئے تشکیل دیا اور اپنایا تھا ۔  آئی ایس پی ایم نمبر ۔۱۵  ان اقدامات کا احاطہ کرتا ہے جو ممالک لکڑی کے پیکنگ مٹیریل سے منسلک رسکس میں تخفیف کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔ اگرچہ ، اقدامات لکڑی کو متاثر کرنے والے تمام پیسٹس سے منسلک  رسکس  میں تخفیف نہیں لاتے ، تاہم معیار رِسک کی ایک بنیادی سطح( Baseline Risk )  قائم کرتا ہے جو تمام ممالک کے لئے قابل قبول ہے ۔

لکڑی کے پیکنگ مٹیریل کے علاوہ ، سمندری راستے سے بھیجے جانے والے کنٹینرز اور سمندری راستے پیسٹ کی نقل و حرکت کے اہم پاتھ ویز   ہو سکتے ہیں ۔ ایشیا کی جپسی ماتھ مادائیں  ( Asian Gypsy Moth Females) اپنے انڈے بہت بڑی تعداد میں سمندری راستے سے بھیجے جانے والے کنٹینرز پر یا براہ راست سمندری جہاز پر دے سکتی ہیں ۔ انڈوں کے یہ انبار پیسٹ کو پھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے طویل فاصلوں تک نقل حرکت کر سکتے ہیں (USDA-APHIS ، ۲۰۰۳)

اسی طرح ، گھونگھوں (snails) کو ریل گاڑی کی بوگیوں کے ساتھ اپنے آپ کو چپکا لینے والا جانا جاتا ہے اور جب بوگیاں ریل گاڑی کی پٹریوں پر سفر کرتی ہیں تو یہ طویل فاصلے تک پھیلتے ہیں ۔

دوسری اقسام کی اشیاء یا پروڈکٹس جو روایتی طور پر پیسٹ رسک سے دوچار کرنے والی دکھائی نہیں دیتیں ، پیسٹس کے لئے اہم پاتھ ویز  کی فراہمی میں اہم ہو سکتی ہیں ۔ مثال کے طور پر ، نیوزی لینڈ نے ایشیا سے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے منسلک رسکس  کا جائزہ لینے کے لئے پی آر اے( PRA )  کیا ۔ انالیسز نے انکشاف کیا کہ اس پاتھ وے  سے سینکڑوں اقسام کے آرگینزمز ( Organisms ) نیوزی لینڈ کے اندر لائے جائے جاسکتے ہیں ۔

ان آرگینزمز ( Organisms ) میں رینگنے والے جانور ( Reptiles )  ، پانی اور خشکی دونوں پر رہنے والے جانور  ( Amphibians )، آرتھرو پوڈز  ( Arthropods )، مولسکس ( Mollusks )  ، نیما ٹوڈز( Nematodes )  ، اور پیتھو جنز  ( Pathogens ) شامل تھے ۔ پی آر اے کے ایک نتیجے میں ، اب نیوزی لینڈ کو استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے منسلک رسکس  میں کمی کے لئے اقدامات کی ضرورت تھی (۲۰۰۷۔ MAF )۔

سرامک ٹائیلز( Ceramic Tiles )  بھی پیسٹس کے لئے ایک پاتھ وے ہیں  ۔ ان ٹائیلز میں موجود کیلشیم کے ذخائر پودے کھانے والے گھونگھوں کو لبھاتے ہیں ۔ اگرچہ ، یہ زرعی کموڈٹیز نہیں ہیں ، پھر بھی استعمال شدہ گاڑیاں اور سرامک ٹائیلز ، دونوں دیگر پاتھ ویز ( راستوں ) کی اہم مثالیں ہیں جو اہم زرعی پیسٹس کی نقل و حمل کر سکتی ہیں ۔

۲ | ۱ Previous Start Again exclamation
۲ | ۱ Previous Start Again exclamation
۲ | ۲ Previous Start Again exclamation
۲ | ۱ Previous Start Again exclamation
۲ | ۲ Previous Start Again exclamation
۳ | ۱ Previous Start Again exclamation
۳ | ۲ Previous Start Again exclamation
۳ | ۳ Previous Start Again exclamation