سبق ۳: پیسٹ رسک انالیسز کی اقسام

موضوع ۱ : پی آر اے کے ابتدا کے پوائنٹس

ایک نیشنل پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن ( این پی پی او ) کئی مختلف وجوہات کے سبب پیسٹ رسک انالیسز (پی آر اے) کا آغاز کر سکتی ہے ۔ مثال کے طور پر ، پی آر اے  (PRA)موجودہ نباتاتی صحت عامہ کی داخلی پالیسیوں یا پروگراموں پر نظر ثانی ، یا نئی پالیسیوں یا پروگراموں کے اطلاق میں مدد دینے میں مفید ہو سکتا ہے ۔ ایک ملک میں ایک نئے پیسٹ کے متعارف ہونے کے بعد انضباطی فیصلوں سے آگاہ کرنےکے لیئے پی آر اے  (PRA) کی ضرورت ہو سکتی ہے ، یا ایک ملک میں ایک خاص زرعی کموڈٹی درآمد کرنے کے رسک  کا جائزہ لینے کے لئے ایک پی آر اے  (PRA)کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ا س موضوع میں ، ہم پیسٹ رسک انالیسز کی چند عام اقسام کا جائزہ لیں گے ۔

مقاصد:

  •  مثالوں کے ذریعے وضاحت کرنا کہ جہاں صحت عامہ کے داخلی فیصلوں سے آگاہ کرنے کے لئے   پی آر اے  (PRA) استعمال کیا جاتا ہے ۔
  • مثالوں کے ذریعے وضاحت کرنا کہ کب آرگینزم  (Organism) ، پاتھ وے  (Pathway)یا کموڈٹی پی آر ایز (Commodity PRAs)  استعمال کئے جائیں گے ۔

PRA initiation points

اس سبق کے آغاز پر ، ہم نے سیکھا کہ نباتاتی صحت عامہ کے معاملات کی ہم آہنگی کے لئے ان اصطلاحات اور تشریحات کا استعمال کلیدی حیثیت رکھتا ہے جو نباتاتی حفظانِ صحت کی پوری کمیونٹی کی جانب سے واضح طور پر سمجھی اور تسلیم کی گئی ہیں ۔ آئی ایس پی ایم (ISPM)  نمبر - ۵ ، نباتاتی حفظانِ صحت کی اصطلاحات کی لغت ، آئی پی پی سی  (IPPC) کا ایک حوالہ جاتی معیار ہے جو معاہدہ کرنے والے فریقین کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے اور نباتاتی صحت عامہ کے معاملات کی کمیونیکشن اور سمجھ بوجھ کو بہتر بناتا ہے ۔ آئی ایس پی ایم (ISPM)  نمبر - ۵ ، نباتاتی حفظانِ صحت کی تمام سرگرمیوں ، بشمول پیسٹ رسک انالیسز کے لئے اہم ، اصطلاحات اور تشریحات میں اضافے ، حذف کرنے ، نظر ثانی ، یا مزید وضاحت کے لئے ہر سال اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے ۔

 پی آر اے  (PRA)کرتے ہوئے ، ایک انالیسز کار کو ہزاروں ممکنہ پیسٹس ، سینکڑوں ممکنہ میزبان کموڈٹیز ، اور بے شمار تعداد میں ممکنہ تجارتی صورتحالوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لہٰذا ، یہ حیران کن نہیں ہے کہ ایک خاص پیسٹ یا ایک کموڈٹی کے ساتھ اس کے تعلق کے بارے میں اکثر مخصوص معلومات کی کمی ہوتی ہے ، جس کا نتیجہ غیر یقینی کی متغیر سطحوں کی صورت میں سامنے آتا ہے ۔ تاہم ، ایسی صورت میں بھی انضباطی فیصلے ضروری ہیں ، چاہے ہماری غیر یقینی زیادہ ہی کیوں نہ ہوں ۔ پیسٹ رسک انالیسز میں غیر یقینی کو بیان کرنے اور چند صورتوں میں غیر یقینی کی مقدار کے تعین کے لئے قیاس آرائی اور ماہرانہ اندازوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ پیسٹ رسک انالیسز کے پراسِسس مسلسل طور پر ان طریقوں سے کہ جن کہ بارے میں اصولی طور پر اندازہ لگایا جا سکتا ہے، جو سائنسی طور پر قابل دفاع اور فیصلہ سازوں کی ضروریات کے مطابق ہوں غیر یقینی صورتِحال سے نمٹتا ہے ۔      

 پی آر اے کب کرنا چاہیئے ؟

یاد کریں کہ ایس پی ایس معاہدے( SPS Agreement )  اور آئی پی پی سی( IPPC )  کے مطابق ، رسک  میں کمی ، انتظام ، یا انسداد کے لئے لاگو کئے گئے نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات کے جواز دینے کے لئے ہمیں بین الاقوامی معیارات یا پی آر اے  (PRA )استعمال کرنے چاہئیں ۔ اِس لئے ، بین الاقوامی تجارت میں متحرک زرعی کموڈٹیز کے رسکس  کا اندازہ لگانے اور انتظام کرنے کے لئے پی آر اے( PRA )  کرنا ، پی آر اے  ( PRA ) کے عام ترین استعمالات میں سے ایک ہے ۔ تاہم ، این پی پی او(NPPO)  کی جانب سے نباتاتی صحت عامہ کے ایسے فیصلوں میں مدد کے لئے بھی پی آر اے کا استعمال کیا جاسکتا ہے جن کا تجارت سے بہت کم تعلق ہے ، مثال کے طور پر داخلی سرگرمیوں جیسے کہ سرویلینس پروگراموں اور انسداد ، محدود کرنے ، یا مینجمنٹ کے پروگراموں کے لئے معلومات فراہم کرنا ۔ پی آر اے  ( PRA )کی ضرورت پیش آ سکتی ہے کیونکہ این پی پی او(NPPO)  ( داخلی یا بین الاقوامی ) ریگولیٹری پالیسی میں ایک تبدیلی پر غور کر رہی ہے ۔ مثال کے طور پر ، این پی پی او(NPPO)  ایک مخصوص قسم کی کموڈٹی کے لئے اپنی شرائط ( داخلے ، نقل و حمل ، وغیرہ ) میں رد و بدل کا فیصلہ کر سکتی ہے ۔ این پی پی او(NPPO)  کو ایک نئے پیسٹ کا اندازہ لگانے کی ضرورت ہو سکتی ہے جو ایک ملک میں متعارف ہو سکتا ہے یا پہلے ہی متعارف ہو چکا ہے ۔ اگر تشویش یہ ہے کہ ایک نیا پیسٹ متعارف ہو سکتا ہے ، تو ملک اس بات کا تعین کرنا چاہ سکتا ہے کہ اس کے تعارف کی روک تھام کے لئے کیا مخصوص ریگولیٹری کارروائی کی ضرورت ہو سکتی ہے ۔ اگر اس ملک میں پیسٹ کا پہلے ہی متعارف ہو چکا ہو ، تو این پی پی او(NPPO)  یہ تعین کرنا چاہے گی کہ کیا پیسٹ کو سرکاری کنٹرول ( محدود کرنا یا انسداد کرنا ) کے تحت ہونا چاہیئے ۔ ان دونوں مثالوں میں ، پی آر اے  (PRA)مجوزہ کارروائیوں کے لئے سائنسی جواز فراہم کرے گا ۔

آئیے اس طرح کے چند پی آر اے  (PRA) کا قریبی جائزہ لیتے ہیں ۔

پی آر ایز ( PRAs ) کی یہ مختلف اقسام ، مسئلے کی نوعیت ، سامعین ، اور تجزیے میں مدد کے لئے سائنسی اور دیگر معلومات کی دستیابی کے اعتبار سے ،  پیچیدگی میں مختلف ہوتی ہیں ۔ پی آر ایز ( PRAs ) رسک انالیسز کے لئے مختلف النوع طریقے اور عملیات استعمال کر سکتے ہیں ۔ طریقوں میں معیاراتی  ( Qualitative) یا مقداری  ( Quantitative ) طریقے ہو سکتے ہیں اور میپنگ  ( Mapping ) اور جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز  ( Geographic Information Systems – GIS ) شامل ہو سکتے ہیں ۔ منتخب کئے جانے والے طریقوں کا بڑی حد تک انحصار پی آر اے  ( PRA ) کی قسم اور مسئلے کی وسعت ، دستیاب ڈیٹا ، اور متوقع نتائج کے لحاظ سے تفصیل کی سطح ، انالیسز کے لئے دستیاب وقت ، اور پی آر اے کے سامعین پر ہے ۔

پیسٹ رسک انالیسزنباتاتی حفظانِ صحت کی داخلی اور بین الاقوامی صورتحالوں میں مدد دینے اور آگاہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ پی آر اے  (PRA) ، انفرادی آرگینزمز (Organisms)  ، ایک یا زیادہ راستوں ( پاتھ ویز ) ( بشمول درآمد کی گئی یا برآمد کی گئی کموڈٹیز ) ، نئی ریگولیٹری پالیسیاں اختیار کرنے یا موجودہ پالیسیوں میں تبدیلیاں لانے ، اور مخصوص طریقوں سے وسائل کی ترجیحات بنانے سے درپیش رسکس  کا انالیسز کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔  پی آر ایز (PRAs) کی پیچیدگی کے درجے اور طریقۂ کار کا انحصار، مسٔلے کی نوعیت، انالیسز کے استعمال کا مقصد ، سامعین ، اور وسائل کی دستیابی پر ہوتا ہے  ۔

 جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیےگئے موضوعات کی فہرست سے موضوع   ۲   کا انتخاب کریں یا پھر یہاں کلک کریں۔