پی آر اے( PRA )  مندر جہ ذیل مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے :

  • ایک آرگینزم کی جانب سے درپیش رسکس  کا انالیسز کرنے کے لئے (آرگینزم پی آر اے )
  • مختلف راستوں (پاتھ ویز) کے ذریعے درپیش رسکس  کا انالیسز کرنے کے لئے (پاتھ وے پی آر اے)
  • مختلف کموڈٹیز کی جانب سے درپیش رسکس  کا انالیسز کرنے کے لئے (کموڈٹی پی آر اے - پاتھ وے پی آر اے کی قسم)
  • نئی پالیسیوں میں مدد دینے یا موجودہ پالیسیوں میں تبدیلیوں کے لئے
  • مختلف پروگراموں کے لئے وسائل (فنڈز ، افراد) کی ترجیحات کے تعین کے لئے

یہ سبق پی آر اے کی پہلی تین اقسام پر توجہ دیتا ہے ۔

پی آر اے  (PRA) کی ہر قسم کے بارے میں مزید جاننے کے لئے آگے دی گئی سلائیڈ پر دی گئی تین تصاویر پر کلک کریں ۔

آغاز کے لئے نیچے دیئے گئے تیر کے نشان پر کلک کریں۔

آرگینزم پی آر اے
Organism PRA
 
پاتھ وے پی آر اے
Pathway PRA
 
کموڈٹی پی آر اے
Commodity PRA

ایک پی آر اے  (PRA) میں واحد پیسٹ کا انالیسز کیا جا سکتا ہے ۔ ایک آرگینزم پی آر اے یا مخصوص پیسٹ کا پی آر اے  ( PRA ) عام طور پر یہ غور کرتا ہے کہ آیا پی آر اے علاقے میں وہ پیسٹ ممکنہ طور پر آنے والا ہے ، اگر آجاتا ہے تو اس کے نتائج کیا ہو سکتے ہیں ، اور پیسٹ کو آنے سے روکنے کے لئے موزوں اقدامات کیا ہوسکتے ہیں ۔ جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے ، کہ اگر پیسٹ اس ملک میں پہلے ہی آ چکا ہے ، تو پی آر اے  ( PRA )اس تعین کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے کہ آیا پیسٹ کو سرکاری کنٹرول کے تحت ہونا چاہیئے ۔   

ایک یا ایک سے زیادہ پیسٹ کے راستوں (Pest Pathways) یا ذرائع کہ جن کے ذریعے ایک پیسٹ کی نقل و حمل ایک جگہ سے دوسری جگہ ہو سکتی ہے ، اس سے درپیش رسکس پر توجہ دینے کے لئے ایک پی آر اے  (PRA) تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔ ایک پاتھ وے پی آر اے ایک راستے ( پاتھ وے ) یا کئی راستوں ( پاتھ ویز ) کا جائزہ لے سکتا ہے اور ایک واحد پیسٹ یا کئی پیسٹس سے متعلق ہو سکتا ہے ۔ انالیسز کئے جانے والے راستوں ( پاتھ ویز ) میں ایسی چیزیں شامل ہو سکتی ہیں جیسے کہ استعمال شدہ مشینری اور گاڑیوں کی درآمد ، ریل گاڑیوں کی بوگیوں کی نقل و حرکت ، سمگلنگ ، اور ڈاک ، اس کے ساتھ ساتھ قدرتی ذرائع ( مثال کے طور پر ، ہوا ) ۔  

پیسٹ پاتھ وے : کوئی بھی ذریعہ جو ایک پیسٹ کے داخلے یا
پھیلاؤ کی اجازت دیتا ہے ۔ [ ماخذ : ایف اے او - ۱۹۹۰ : نظر ثانی شدہ
ایف اے او - ۱۹۹۵]

یہ پی آر ایز (PRAs) ، پاتھ وے پی آر اے کی ایک مخصوص قسم ہے ، جہاں کموڈٹی خود پیسٹس کے لئے راستہ ( پاتھ وے ) ہے ۔ زرعی پراڈکٹس کی درآمدات اور برآمدات میں اِن کموڈٹیز کا پی آر اے کیا جاتا ہے۔ ایک کموڈٹی پی آر اے میں عام طور پر اُن تمام پیسٹس پر غور کیا جاتا ہے جو اُس مخصوص کموڈٹی کے ساتھ نقل مکانی کر سکتے ہیں ۔  

۲ | ۱ Previous Start Again exclamation