سبق ۲: پیسٹ رسک انالیسز میں اصطلاحات اور غیر یقینی صورتحال
موضوع ۲ : پی آر اے (PRA) میں غیر یقینی صورتحال
موضوع ۲ میں ، آپ غیر یقینی صورتحال کے بارے میں جانیں گے ۔ اس کی تعریف کیسے کی جاتی ہے اور اس کا کیا مطلب ہے ۔ اوریہ سمجھیں گے کہ غیر یقینی صورتحال کا پی آر اے (PRA) میں کیا کردار ہے ۔ ہم غیریقینی کی مختلف اقسام اور ان کے ذرائع کا جائزہ لیں گے اور پی آر اے انجام دیتے ہوۓغیر یقینی سے نمٹنے کے عملی طریقوں پر بات چیت کریں گے ۔ غیر یقینی سے نمٹتے وقت مفروضات کے کردار اور اپنے مفروضات کی واضح طور پر شناخت کرنے کی اہمیت بھی جانیں گے کیونکہ اِن سے ہم پی آر اے (PRA) انجام دیتے ہوئے نتائج اخذ کرتے ہیں اور شفافیت برقرار رکھتے ہیں ۔
مقاصد:
- غیر یقینی کی وضاحت کرنا
- غیر یقینی کی تین بنیادی اقسام و ذرائع کی وضاحت اور تشریح کرنا
- غیر یقینی سے نمٹنے کے لئے چند عملی طریقوں کی فہرست بنانا اور وضاحت کرنا
- مثالوں سے واضح کرنا کہ پی آر اے میں غیر یقینی کم کرنے کے لئے ماہرین کا فیصلہ کس طرح اور کب فائدہ مند ہو سکتا ہے ۔
- پی آر اے ( PRA ) کے حوالے سے مفروضات کی تشریح اور اصطلاح کی اہمیت کی وضاحت کرنا
آئیے اس موضوع کا آغاز کرتے ہوئے پہلے سیکھی گئی غیر یقینی کی تعریف کو دہرائیں ۔ میریم – ویبسٹر ( Merriam-Webster ) آن لائن لغت کے مطابق ، غیر یقینی کچھ ایسی چیز ہے جو مشکوک یا نامعلوم ہے ۔ جیسا کہ آپ نے سبق ۱ میں جانا ، کہ غیر یقینی کا رسک کے تصور سے ایک قریبی تعلق ہے ۔ جو یہ ہےکہ ، اگر ایک منفی واقع کا احتمال اور نتائج یقینی طور پر معلوم ہیں ( یا مکمل طورپر معلوم ہیں ) ، تو پھر ، اس میں رسک نہیں ہے
رسک انالیسز میں غیر یقینی اور اس کا کردار وہ موضوعات ہیں جن کی سائنس میں اور ، حالیہ طور پر، پالیسی کے میدان میں ایک طویل تاریخ ہے [مورگن اور ہینریون ، ۱۹۹۰ Morgan and Henrion] ۔ پی آر میں غیر یقینی ، خوراک کے تحفظ یا جانور کی صحت عامہ کے لئےرسک کے انالیسز کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے ۔ یاد رکھیں کہ نباتاتی وسائل کے تحفظ میں ، ہم ہزاروں ممکنہ نباتاتی پیسٹس ، سینکڑ وں ممکنہ میزبان کموڈٹیز ، اور لا تعداد ممکنہ تجارتی صورتحالوں سے نمٹ رہے ہیں ۔ اس وجہ سے ، ایسا لگ سکتا ہے کہ ہماری نباتاتی تحفظ کی دنیا ، غیر یقینی کے وسیع سمندر میں دستیاب شواہد ( یا پیسٹس ، میزبانوں ، اور صورتحالوں کے بارے میں معلومات کا ) بہت چھوٹا سا جزیرہ ہے ۔ اس وجہ سے ، نباتاتی صحت عامہ کے ریگولیٹری فیصلے کئے جانے ضروری ہیں ۔
عام طور پر ، رسک کے تجزیے میں غیر یقینی ، نامکمل یا متضاد معلومات ، غلط معلومات ، لسانی بے قاعدگی ، تعصب ، غیر موزوں طریقہ کار، اور غلط ماڈل شامل کر سکتی ہے . اس سبق میں ، ہم غیر یقینی کی تین بنیادی اقسام کا جائزہ لیں گے :
- نا کافی معلومات
- تغیر
- بے قاعدگی ( بشمول غلطی )
نا کافی معلومات
ناکافی معلومات غیر یقینی کی ایک عام قسم ہے (یوئے Yoe ، ۲۰۱۲) ۔ جب پی آر اے (PRA) کر رہے ہوں تو یہ سب سے زیادہ آسانی سے شناخت کرنے اور سمجھ آنے والی قسم بھی ہے ۔ ایک مخصوص پودے کے پیسٹ کے لئے معلومات میں کمی اس کی اصل شناخت ، حیاتیات ، پھیلاؤ ، یا میزبانوں کے سلسلے کا نامعلوم ہونا شامل ہوسکتے ہیں ۔ مخصوص نباتاتی حفظانِ صحت کی صورتحالوں یا ضابطے میں لائی گئی اشیاء کے بارے میں علم کے درمیان فرق بھی عام ہیں ۔

پودوں کے پیسٹس کے بارے میں ہمارے علم میں اتنی کمی کیوں ہے ؟ یہ سمجھتے ہوئے کہ پودوں کے پیسٹس کی دنیا میں آرتھوپوڈز ( Arthropods ) ، دیگر انورٹی بریٹس (Invertebrates) ( جیسے کہ مولسکس Mollusks اور نیما ٹوڈز Nematodes) ، نباتاتی پیتھوجنز (Pathogens) (جیسے کہ فنجائی (Fungi) ، بیکٹیریا (Bacteria) ، وائرسز (Viruses) ، اور دیگر ) ، اور خود رَو پودے (جڑی بوٹیاں Weeds) شامل ہیں ، اور یہ کہ پودوں کے پیسٹس دنیا کے کسی بھی علاقے میں موجود ہو سکتے ہیں ، یہ حیران کن نہیں ہے کہ ان میں سے بہت سوں کا مناسب طور پر مطالعہ نہیں کیا گیا ہے ۔ چند صورتوں میں ، ہمارے پاس صرف ایک پودے کے پیسٹ کا نام ، جغرافیائی محل وقوع ، اور شاید اس کے میزبان سلسے کی محدود تفصیل ہو ۔ نئے پیسٹ یا غیر موصوف سپیشیز ( Species ) کی صورت میں شاید اس سطح کی معلومات تک دستیاب نہیں ہوتیں ۔ مزید برآں ، حتٰی کہ پودوں کے پیسٹس کے لئےجو کہ اچھی طرح سمجھ لئے گئے ہوں ، معلومات میں کچھ نہ کچھ کمی پھر بھی رہتی ہے ۔ معلومات کی دوسری اقسام جن میں کمی پائی جا سکتی ہے، اُن میں پیسٹس کی اقتصادی اہمیت ، اسکے میزبان، یا کون سے اقدامات ، طریقے ، یا علاج موثر ہیں ، شامل ہوسکتے ہیں ۔
نا کافی معلومات کی وجہ سے غیر یقینی کے لئے ان تمام امکانات کے باوجود ، یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ غیر یقینی کے اس منبع میں مزید مطالعے اور تحقیق کے ذریعے کمی کی جا سکتی ہے ۔ یاد کریں کہ ایس پی ایس معاہدے کے مطابق ، پیسٹ رسک کا ایک انالیسز کرنے کے لئے ، کتنی معلومات درکار ہوں گی ؟ کی کوئی شرط نہیں ہے (ڈبلیو ٹی او
۱۹۹۴) ۔
در حقیقت ، پی آر اے کرنے کے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ معلومات اور مثالوں میں فرق کی شناخت کے لئے پیش کیا جاسکتا ہے جہاں مزید تحقیق ہماری غیر یقینی میں کمی کر سکتی ہے ۔
پی آر اے ( PRA ) کے لئے ماہرین کا فیصلہ ایک قیمتی ذریعہ ہے ۔ گرے اور دوسرے ( Gray et al.) (۱۹۹۱), کے مطابق اس کا استعمال شاید ناگزیر ہے ۔ بہر حال پھر بھی ، اگر ہمارے پاس ایک پودے کے پیسٹ کی جامع معلومات ہوتیں ، تو ہم شاید ایک پی آر اے ( PRA ) نہ کر رہے ہوتے ! آئی ایس پی ایم نمبر ۔ ۱۱ بتا تا ہے کہ ماہر کا فیصلہ استعمال کیا جا سکتاہے مگر اِسے انالیسز میں واضح طور پر دستاویز کیا جانا چاہئے ۔
یاد رکھیں کہ اگرچہ ماہرین کا فیصلہ غیر یقینی کا مقابلہ کرنے اور ڈیٹا کی کمی کی صورت میں ، رسک انالیسز کاروں کی مدد کر سکتا ہے ، لیکن ساتھ ہی یہ انالیسز میں ایک مجموعی غیر یقینی کا اضافہ بھی کر سکتا ہے ۔
تغیر
تغیر حیاتیاتی اور ظاہری عمل میں ایک غیر متوقع لیکن قدرتی تبدیلی ہے ( یوئے Yoe ، ۲۰۱۲ ) ۔ پودے کے پیسٹس کے لئے تغیر کی مثالوں میں زہریلے پن کی سطح ، بار آوری ، جسامت ، درازی عمر ، وغیرہ شامل ہیں ۔ چونکہ حیاتاتی آرگینزمز اور سسٹمز متحرک ہیں ، لہٰذا تغیر پی آر اے میں غیر یقینی پیدا کرنے کی ہمیشہ موجود رہنے والی وجہ ہے ۔ نوٹ کریں کہ نا کافی معلومات کی وجہ سے غیر یقینی کے برعکس ، اضافی ڈیٹا اکھٹا کرنے سے تغیر میں کمی نہیں لائی جا سکتی ۔ بہرحال ، تغیر کی اضافی ڈیٹا کے ساتھ زیادہ درست طور پر نمائندگی اور زیادہ موثر طریقے سے کمیونیکیٹ کی جا سکتی ہے ۔ تغیر کی نمائندگی کے لئے ریاضیاتی تکنیک جیسے کہ مونٹی کارلو سمولیشن ( Monte Carlo Simulation ) استعمال کی جا سکتی ہے ، لیکن ایسے انالیسز نفاست کی ایک سطح کی نمائندگی کرتے ہیں جن پر پی آر اے (PRA) میں شاذ و نادر ہی عمل کیا جاتا ہے ۔
بے قاعدگی
بے قاعدگی کی وجہ سے غیر یقینی غلط یا متضاد ڈیٹا کے استعمال ، اختصاریات ، اندازوں ، یا لا پرواہی سے سامنے آتی ہے ۔ غلط طریقہ کار ، مفروضات ، تصورات ، اور اصطلاحات کے استعمال ، قائم کرنے ، یا اطلاق کرنے کا نتیجہ بھی بے قاعدگی کی صورت میں نکلتا ہے ۔ بے قاعدگی میں شک ، یا ابہام بھی شامل ہے جو غلط فہمیوں یا زبان کی غلط تشریح کا نیتجہ ہوتے ہیں ۔ (ریگن اور دیگر ۔ Regan et al . , ۲۰۰۲) ۔
زبان کی غلط تشریح میں ابہام کا نتیجہ کس طرح غیر یقینی کی صورت میں نکلتا ہے ، اس کی ایک عمدہ مثال ہےکہ جب ہم ایک پی آر اے ( PRA ) میں رسک کی امتیازی خصوصیات بیان کرنے کے لئے بعض الفاظ استعمال کریں ۔ چند پی آر اے کے معیاراتی طریقہ کار ( Qualitative Methodologies ) میں ، پودوں کے پیسٹس رسک کی شرح ماپنے کے لئے اونچے ، درمیانے اور کم جیسی اصطلاحات استعمال کی جاتی ہیں ۔ تاہم ، ہمارے پی آر اے ( PRA ) کے تناظر میں ان اصطلاحات کی درست وضاحت میں ناکامی ، ہمارے پی آر اے کے نتائج اور انجام کی تشریح میں غلط فہمیاں پیدا کرسکتی ہے ۔ ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ اونچے ، درمیانے اور کم کی اصطلاحات ، متعلق یا منحصر اصطلاحات ہیں ، جیسے کہ ان کی قدر ( ویلیو ) کسی مقررہ مقدار پر منحصر ہے ۔ ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ اونچے ، درمیانے ۔ اور کم کی اصطلاحات کسی واضح مقدار کی نشاندہی نہیں کرتیں بلکہ ان کی قدر ( ویلیو ) حالات کے سیاق وسباق کےمطابق مقرر کردہ مقدار پر منحصر ہوتی ہے ۔ ان اصطلاحات کو استعمال کرنے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی ، ہمارے پی آر اے (PRA) کے طریقہ کار میں ان اصطلاحات کے درست معنی کی ٹھیک ٹھیک تشریحات فراہم کرکے اور ان کے اطلاق کے تناظر کی وضاحت کرکے کم کی جاسکتی ہے ۔
مفروضات ، غیر یقینی کے بہت اہم پہلو ہیں ۔ میریم – ویبسٹر آن لائن لغت مفروضات کی تشریح کچھ اس طرح کرتی ہے "حقائق یا بیانات کو غیر سنجیدہ طور پر لینا ۔" یہ ایک اہم اور پی آر اے ( PRA ) کرتے ہوئے اکثر نظر انداز کردیا جانے والا مسئلہ ہے ۔ ایک انالیسز کار کے طور پر ، مفروضات بنانا بہت آسان ہے لیکن پی آر اے ( PRA ) میں انہیں ریکارڈ کرنے میں ناکامی ہوتی ہے ۔ مفروضات کو شاید ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ انالیسز کار سمجھتا ہے کہ یہ پڑھنے والے پر عیاں ہے اور یہ کہ انہیں ریکارڈ کرنا غیر ضروری ہے ۔ کسی بھی صورت میں ، اچھا انالیسز کار خود اپنے پی آر اے ( PRA ) میں جو مفروضات انہوں نے بنائے ہیں ، ان کی واضح طور پر نشاندہی کے لئے خود اپنی تربیت کرے گا ۔ دوسرے الفاظ میں ، دوسروں کے انالیسز میں مفروضات کی احتیاط سے تلاش کے دوران ، وہ اپنے مفروضات کے ساتھ شفاف ہوں گے ۔ مفروضات کی ایک مکمل اکاؤنٹنگ اور اپنے دلائل کی صاف وضاحت غیر یقینی کی حقیقی سمجھ بوجھ کے لئے ضروری ہے ۔
غیر یقینی اور رسک کی درجہ بندیاں
اگرچہ غیر یقینی رسک کا ایک ضروری جزو ہے ، مگر ایک پی آر اے (PRA) میں رسک کی درجہ بندیوں کو شواہد سے منسلک کیا جانا چاہیئے نہ کہ غیر یقینی سے ۔ دوسرے الفاظ میں ، ایک پی آر اے (PRA) میں رسک کی ایک درجہ بندی صرف اس لئے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ شواہد کے ساتھ منسلک غیر یقینی زیادہ ہے ۔ مثال کے طور پر ، اگر دستیاب شواہد نشاندہی کرتے ہیں کہ ایک خاص پیسٹ کے لئے رسک کی سطح "درمیانی" ہے ، اور علم کی کمی کی وجہ سے اس پیسٹ کے بارے میں غیر یقینی زیادہ ہے ، تو پیسٹ کے لئے رسک کی درجہ بندی "درمیانی" ہی رہنی چاہیئے اِس وضاحت کے ساتھ کہ اس پیسٹ کے بارے میں غیر یقینی سے متعلقہ شواہد کی مقدار یا معیار کے باعث غیر یقینی زیادہ ہے ۔
تاہم ، زیادہ غیر یقینی فیصلوں پر شائد اثر انداز ہو سکتی ہے جو کہ رسک کی قبولیت کے حوالے سے کئے جاتے ہیں اور اقدامات کی ابتدائی طاقت میں ایک کردار ادا کر سکتی ہے جن کی سفارش رسک کی تخفیف کے لئے کی جاتی ہیں ۔ جونہی علم کے فرق پُر کردیئے جاتے ہیں اور مزید معلومات دستیاب ہوتی ہیں ، غیر یقینی کم ہو جاتی ہے اور فیصلوں میں اس کے مطابق رد و بدل کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم ، پالیسی سازوں اور تجارتی شراکت داروں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ رسک مینجمنٹ کے کون سے پہلو شواہد کی بنیاد پر کئے گئے ہیں اور کون سے غیر یقینی کے حوالے سے فیصلوں کی بنیاد پر کئے گئے ہیں ۔
پیسٹ رسک انالیسز کے پراسِس پر اعتماد اس بات کو یقینی بناتے ہوئے شروع ہوتا ہے کہ یہ عمل مسلسل طور پر ان طریقوں سے کہ جن کہ بارے میں اصولی طور پر اندازہ لگایا جا سکتا ہے، جو سائنسی طور پر قابل دفاع اور فیصلہ سازوں کی ضروریات کے مطابق ہوں غیر یقینی صورتِحال سے نمٹتا ہے چاہے وہ صورتِحال کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو (نیشنل ریسرچ کونسل ، ۱۹۹۴) ۔
نا کافی معلومات اور تغیر غیر یقینی کے وہ شعبے ہیں جن دونوں کی ایک رسک کے انالیسز کار کو شناخت اور خصوصیات بیان کرنی چاہیئیں ۔ انالیسز کار اضافی ڈیٹا اکھٹا کر کے تغیر میں کمی نہیں لا سکتے ، لیکن وہ اس کی زیادہ درست طور پر نمائندگی کر سکتے ہیں اور اضافی ڈیٹا کے ساتھ زیادہ موثر طریقے سے اسے کمیونیکیٹ کر سکتے ہیں ۔ بے قاعدگی عام طور پر دستیاب تفصیلی معلومات کی کمی یا تفصیل پر توجہ کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہے ۔ اس قسم کی غیر یقینی پر توجہ دینے کے لئے ، رسک انالیسز کاروں کو راہنما اصولوں اور ٹیمپلیٹس پر عمل پیرا ہونا چاہیئے جو پی آر اے میں استعمال کی گئی معلومات کی تشریح کرنے اور ان پر توجہ دینے میں ان کی مدد کر سکتے ہیں ۔ ان کو اپنے انالیسز پر آزاد جائزہ کاروں کے ذریعے نظر ثانی بھی کروانی چاہیئے ( ریگن اور دوسرے ۔ Regan et al . , ۲۰۰۲ ) ۔ ایک انالیسز کار کو ماہرانہ نظر ثانی کے ساتھ جتنا زیادہ تجربہ حاصل ہوگا ، اتنا ہی زیادہ اس بات کا امکان ہے کہ بے قاعدگی ، غیر یقینی کے لئے ایک نمایاں کردار ادا کرنے والا عنصر نہیں ہوگی ۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے سبق کے خلاصے کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔