جب پی آر اے ( PRA ) کر رہے ہوں تو پیسٹ رسک  کے انالیسز کار کس طرح نا کافی معلومات کے ساتھ نمٹ سکتے ہیں ؟

مزید جاننے کے لئے ، آگے دی گئی سلائیڈ پر دی گئی تصاویر پر کلک کریں ۔

آغاز کے لئے نیچے دیئے گئے تیر کے نشان پر کلک کریں۔

نا معلوم کے بارے میں قیاس آرائی
Extrapolation
 
ماہرین کا فیصلہ
Expert Judgment

نا معلوم کے بارے میں قیاس آرائی میں ایک ایسی ہی صورتحال ( ایسے ہی پیسٹ یا پاتھ وے ) سے دستیاب معلومات کی بنیاد پرمفروضات قائم کرنا شامل ہے ۔ انالیسز کار ایک ایسی صورتحال کی مدد سے قیاس آرائی کرتے ہیں جس سے ان کے پاس حاصل شواہد ہوں اور اس معلومات کا ایک ایسی صورتحال پر اطلاق کرتے ہیں جس کے لئے مقابلتاً کم یا کوئی معلومات نہ ہوں ۔

جب نا معلوم کے بارے میں قیاس آرائی کا استعمال کر رہے ہوں ، تو قائم کئے گئے کسی بھی مفروضے یا تمام مفروضات واضح طور پر بیان کرنا ضروری ہیں ۔ یہ شفافیت کو یقینی بناتا ہے ، غیر یقینی کو اجاگر کرتا ہے ، اور معلومات کے فرق کو دستاویز کرتا ہے تاکہ جب کبھی نئی معلومات دستیاب ہوتی ہیں تو ان پر توجہ دی جا سکے ۔  

ماہرین کا فیصلہ سابقہ معلومات اور تجربے کی بنیاد پر رائے ( آرا ) کا اظہار ہے ۔ پیسٹ رسک  کے انالیسز کار ، ایک انالیسز میں خود اپنے ماہرانہ فیصلے کا استعمال کر سکتے ہیں یا سپیشلسٹس اور ماہرین کے رائے کی درخواست کر سکتے ہیں ( برگ مین اور دوسرے Burgman et al.  ، ۲۰۰۶ ) ۔ جب مخصوص ڈیٹا موجود نہ ہو تو ماہرین اپنے تجربے ، بالواسطہ ثبوت ، مشابہ صورتحالوں سے قیاس آرائی کی بنیاد پر فیصلے دے سکتے ہیں ۔

۲ | ۱ Previous Start Again exclamation
۲ | ۱ Previous Start Again exclamation
۲ | ۲ Previous Start Again exclamation