سبق ۱:رسک انالیسز کا تعارف
موضوع ۲ : پیسٹ رسک انالیسز کا تعارف
"پیسٹ رسک انالیسز" یا پی آر اے (PRA) کی اصطلاح ،رسک انالیسز کی اس منفرد قسم کو نام دینے کے لئے نباتاتی حفظانِ صحت کی کمیونٹی کی جانب سے تشکیل دی گئی ۔ دوسرے شعبوں میں رسک انالیسز کے مقابلے میں پیسٹ رسک انالیسز کی ایک مختصر تاریخ ہے ۔ اس موضوع میں ، آپ پی آر اے (PRA) کے تصورات ، نظریئے ، اور مشق سیکھیں گے ۔
مقاصد:
- پیسٹ رسک انالیسز کی تعریف
- پی آر اے (PRA) کی مختصر تاریخ
- تحفظِ نباتات سے متعلق مختلف شعبہ جات کے لئے پی آر اے (PRA) کے فوائد کی وضاحت کرنا
- اس بات کا تعین کرنا کہ پیسٹ رسک انالیسز کون کرتا ہے
- یہ بحث کرنا کہ تحفظ نباتات کے انضباطی فیصلوں سے آگاہ کرنے اور راہنمائی کے لئے پی آر اے (PRA) کا استعمال کس طرح کیا جاتا ہے
- پیسٹ رسک انالیسز سے متعلق آئی ایس پی ایمز (ISPMs) کی وضاحت
پیسٹ رسک انالیسز کیا ہے؟
موضوع ۱ میں ، آپ نے سیکھا کہ رسک کی تشریح " ایک نقصان دہ واقعہ وقوع پذیر ہونے کے امکان اور اس کے نتائج کی شدت " کے طور پر کی جاتی ہے ۔ آئیے اب دیکھتے ہیں کہ ہم کس طرح اس تعریف کا اطلاق نباتاتی حفظانِ صحت کی دنیا میں کر سکتے ہیں ۔ سادہ طریقے سے بتایا جائے تو پیسٹ رسک انالیسز، نباتاتی حفظانِ صحت کے رسکس (یا نباتات کی صحت عامہ کے لئے رسکس) کا انالیسز ہے ۔ آئی پی پی سی (انٹرنیشنل پلانٹ پروٹیکشن کنوینشن) کا آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۵ پیسٹ رسک انالیسز کی اس طرح تشریح کرتا ہے
رسک انالیسز کی دیگر اقسام کی طرح ، پیسٹ رسک انالیسز ( یا پی آر اے ) کے بھی تین اجزا ہیں : پیسٹ رسک اسیسمنٹ ، پیسٹ رسک مینجمنٹ ، اور پیسٹ رسک کمیونیکیشن ۔ یہ اجزا آئندہ ماڈیولز کے موضوعات ہوں گے ۔
ایک پی آر اے کے نتائج کو سائنسی ، اقتصادی اور دیگر ثبوتوں کی تشخیص سے واضح طور پر منسلک کیا جانا ضروری ہے ۔ پی آر اے شفاف ہونا چاہیئے : مثال کے طور پر ، اسے معلومات کے ذرائع کو دستاویز کرنا چاہیئے ، طریقہ کار کی وضاحت کرنی چاہیئے ، اور مفروضات اور غیر یقینیوں کو بیان کرنا چاہیئے ۔
اس سارے ماڈیول میں اور آئندہ ماڈیولز میں ، مخفف پی آر اے ( PRA )صرف پیسٹ رسک انالیسز کے حوالے سے استعمال کیا جائے گا ۔
پی آر اے (PRA) کی مختصر تاریخ
سن ۱۹۹۵ میں ایس-ایس-پی معاہدہ پر دستخط رسک انالیسز کے شعبہ کو تحفظ نباتات کی کمیونٹی میں صف اول میں لے آیا ۔ اگر آپ سابقہ ماڈیولز کو یاد کریں تو ، ایس پی ایس معاہدہ واضح کرتا ہے کہ حفظانِ صحت اور نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات کی بنیاد ، بین الاقوامی معیارات پر یا رسک اسَیسمنٹ پر ہونا ضروری ہے ۔
تحفظ نباتات کے حکام جن کے ممالک ڈبلیو ٹی او ( عالمی تجارتی تنظیم ) کے ارکان تھے ، جب تک وہ اپنے نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات کو جائز قرار دینے کے لئے رسک انالیسز پیش نہ کرتے ، خاص طور پر تجارت کی صورتوں میں ، انہیں اپنے تجارتی شراکت داروں کی جانب سے اقدامات کو فوراً چیلینج کئے جانے کے امکان کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ تقریباً اسی وقت ، ڈبلیو ٹی او ( عالمی تجارتی تنظیم ) کے رکن ممالک نے تسلیم کیا کہ رسک کے تجزئیے کے لئے خاص بین الاقوامی معیارات تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کی نشاندہی معیارات مقرر کرنے والی تنظیموں کی طرف سے ایس پی ایس معاہدے میں کی گئی تھی : کوڈیکس ایلی مینٹیرس ( Codex Alimentarius ) برائے انسانی صحت عامہ ( خوراک کی حفاظت ) : عالمی تنظیم برائے صحت حیوانات ( یا او آئی ای - OIE ) : اور انٹرنیشنل پلانٹ پروٹیکشن کنونشن ( آئی پی پی سی ) برائے صحت نباتات ۔ یاد کریں کہ کوڈیکس ( Codex ) اور او آئی ای ( OIE ) کی معیارات مقرر کرنے کی پہلے ہی ایک طویل تاریخ ہے ، لیکن آئی پی پی سی (IPPC) کی ایسی کوئی تاریخ نہیں ۔
اس طرح ، پیسٹ رسک انالیسز ایس پی ایس معاہدے میں متعین کی گئی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے بنایا دیا گیا تھا ۔ پی آر اے (PRA)، آئی پی پی سی کے تحت تشکیل دیا گیا تھا اور ، حتٰی کہ آج بھی ، یہ اپنے ارتقا اور اطلاق میں نسبتاً نیا ہے ۔ یہ سیاق و سباق پیسٹ رسک انالیسز سے منسلک تصورات کی سمجھ بوجھ کے لئے اہم ہے جس پر اس ماڈیول میں بعد میں بحث کی جائے گی ۔
قومی طریقہ کار تشکیل دیئے گئے
آئی ایس پی ایم ( ISPM ) نمبر ۲ اپنانے کے بعد ، ممالک اپنے پی آر اے (PRA) کے قومی طریقہ کار کو نئے معیار سے فراہم کی گئی راہنمائی کے مطابق بنانا چاہتے تھے ۔ اگرچہ مختلف اپروچز آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۲ کے ساتھ مطابقت رکھتی تھیں ، لیکن استعمال کئے جانے والے طریقوں میں کافی زیادہ تغیر تھا ۔ آسٹریلیا ، کینیڈا ، نیوزی لینڈ ، اور ریاستہائے متحدہ امریکہ جیسے ممالک نے پیسٹ رسک انالیسز کے لئے کموڈٹی کی بنیاد پر (Commodity – Based) اپروچز کا اطلاق کیا ۔ دوسرے ممالک نے پی آر اے (PRA) کے لئے مخصوص پیسٹ (Pest – Specific) کی اپروچز کا اطلاق کیا ( مثال کے طور پر ، یورپ میں تحفظ نباتات کے لئے علاقائی تنظیم ، یوروپیئن اور میڈی ٹرینینن پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن ( ای پی پی او ) (European and Mediterranean Plant Protection Organization (EPPO) ، نے پیسٹ کی بنیاد (Pest – Based) پر ایک سکیم کا اطلاق کیا ) ۔
اختیار کئے گئے پی آر اے کے آئی ایس پی ایمز (PRA ISPMs)
آئی پی پی سی کے چار مختلف معیارات خاص طور پر پیسٹ رسک انالیسز سے متعلق ہیں :
- آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۲ – پیسٹ رسک انالیسز کے لئے فریم ورک
- آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۱۱ – قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹ کے لئے پیسٹ رسک انالیسز کے لئے راہنما اصول ، بشمول ماحولیاتی رسکس اور ترمیم شدہ زندگی کے ساتھ آرگینزمز ( Organisms )
- آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۱۴ – پیسٹ رسک کی مینجمنٹ کے لئے ایک سسٹمز اپروچ میں مربوط اقدامات کا استعمال
- آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر۲۱ – انضباط کئے گئے قرنطینہ میں نہ رکھے گئے پیسٹس (Regulated Non-Quarantine Pests) کے لئے پیسٹ رسک انالیسز
پیسٹ رسک انالیسز( پی آر اے ) ممالک ، تنظیموں ، اور فیصلہ سازوں کے لئے بہت سے فوائد اور طرز عمل فراہم کرتا ہے ۔
داخلی اور بین الاقوامی انضباطی فیصلوں کے لئے مدد
پی آر اے ( PRA )انضباطی فیصلہ سازوں کے لئے تکنیکی جواز فراہم کرتا ہے ۔ یہ مطلع اور راہنمائی کرتا ہے کہ وہ کیسے پہنچتے ہیں :
- داخلی سرگرمیوں اور فیصلوں پر
- تجارت کے بارے میں بین الاقوامی فیصلوں پر
نیشنل پلانٹ پروٹیکشن آرگنا ئزیشن ( این پی پی او ز ) [ National Plant Protection Organizations ( NPPOs ) ] نقصان دہ پیسٹ سے اپنی قوم کے نباتاتی وسائل کی حفاظت کرنے کی ذمہ دار ہیں ۔ داخلی طور پر ، یہ پی آر اے ( PRA )استعمال کر سکتی ہیں :
- پیسٹ کے پروگراموں کو جانچنے اور ان کی ترجیحات مقرر کرنے کے لئے
- وسائل مختص کرنے کے لئے ، بشمول رقم اور افراد
- سرویلینس کے لئے پیسٹس کی ترجیحات مقرر کرنے کے لئے
- تحقیق کی ترجیحات کی نشاندہی کے لئے
- انضباطی پالیسیوں کی راہنمائی کے لئے
مزید برآں ، تجارت کا ہر معاملہ ایک ملک کے لئے اور ایک برآمد کا معاملہ دوسرے ملک کے لئے ایک اہم معاملہ ہے ۔ اقدامات کا جواز پیش کرنے ، نظر ثانی کرنے اور کئی مرتبہ تجارتی شراکت داروں کی جانب سے عائد کئے گئے نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات کو چیلنج کرنے کے لئے پی آر اے ( PRA )استعمال کیا جاتا ہے ۔
معاشرے کے لئے فوائد
پیسٹ رسک انالیسزتکنیکی مذاکرات کو فروغ دیتا ہے ، جس کے نتیجے میں اعتماد پیدا ہوتا ہے اور تحفظ نباتات کی کمیونٹی میں بڑے پیمانے پر رابطے مضبوط ہوتے ہیں ۔ فیصلہ سازوں کو سائنسی شواہد کی اہمیت سے زیادہ آگاہی ہوتی ہے ۔ تجارتی شراکت داروں ، سٹیک ہولڈرز ، اور سول سوسائٹی کو نئے نباتاتی پیسٹس اور بیماریوں کے آغاز اور پھیلاؤ سے اپنے ملک کے تحفظ کے لئے سائنس پر توجہ مرکوز کرنے سے فائدہ پہنچتا ہے ۔
- پی آر اے ( PRA )اور رسک کے تمام انالیسز کو سائنس کی بنیاد پر ، قابل دفاع ، اور شفاف ہونا چاہیئے ۔
- پیسٹ رسک انالیسز( پی آر اے ) ممالک ، تنظیموں ، اور فیصلہ سازوں کے لئے بہت سے فوائد اور طرز عمل فراہم کرتا ہے ۔
- پیسٹ رسک انالیسزایس پی ایس معاہدے میں متعین کی گئی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے جنم دیا گیا تھا ۔
- پی آر اے ( PRA )، آئی پی پی سی کے تحت تشکیل دیا گیا تھا اور ، حتٰی کہ آج بھی ، یہ اپنے ارتقا اور اطلاق میں نسبتاً نیا ہے ۔
پی آر اے کو بہتر، تیز تر کرنے اور مختلف اقسام کے پی آر اے کرنے کی ضرورت تحفظِ نباتات کے اداروں کے پاس تجزیہ کرنے کی بہتر صلاحیت مانگتی ہے ۔ بڑی این پی پی اوز (NPPOs) کے انالیسز کے شعبہ جات ہیں ، جن میں اینٹو مولوجی (Entomology) ، پلانٹ پیتھولوجی (Plant Pathology) ، زراعت (Agriculture) ، جڑی بوٹیوں کی سائنس ( Weed Science ) ، ایکو لوجی (Ecology) ، یا معاشیات (Economics) کا پس منظر رکھنے والے رسک کے انالیسز کار بھرتی کئے گئے ہیں ۔ مگر ، یہ سمجھنا اہم ہے کہ ایک پی آر اے (PRA) کوئی بھی تشکیل دے سکتا ہے – ایک اکیڈیمک ، ایک سائنٹسٹ ، یا ایک کونٹریکٹر – جو ضروری نہیں کہ این پی پی او کا ملازم ہی ہو ۔ تاہم ، اگر پی آر اے ( PRA ) کا مقصد کسی قسم کی انضباطی فیصلہ سازی میں مدد فراہم کرنا ہو ، تو پی آر اے (PRA) کے نتائج سے اخذ کئے گئے فیصلوں کی ذمہ داری این پی پی او (NPPO) پر ہوتی ہے ۔ مزید برآں ، اگر پی آر اے (PRA) تجارت سے متعلق ہے ، تو رسک کی قابل قبول سطح کے فیصلوں کی ذمہ داری درآمد کرنے والے ملک کی این پی پی او (NPPO) پر ہوتی ہے ۔
پیسٹ رسک انالیسز( پی آر اے ) رسک انالیسزکرنے کے ایک منظم طریقے کے طور پر ایک بین الاقوامی نباتاتی حفظانِ صحت کی کمیونٹی کی جانب سے تشکیل دیا گیا تھا ۔ پی آر اے (PRA) ایک ناگزیر اوزار ہے جو تمام سطحوں پر تحفظ نباتات کے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ این پی پی اوز (NPPOs) نباتات کے قومی اور بین الاقوامی تحفظ کے لئے انضباطی فیصلوں سے مطلع کرنے اور راہنمائی کے لئے پی آر اے (PRA) استعمال کرتی ہیں ۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۳ کا انتخاب کریں یا یہاں پر کلک کریں ۔