ایس پی ایس معاہدہ ، آئی پی پی سی ، اور پیسٹ کے رسک کا تجزیہ باہم متعلق ہیں ۔ مزید جاننے کے لئے ٹائم لائن پر کلک کریں ۔ |
![]() |
آغاز کے لئے نیچے دیئے گئے تیر کے نشان پر کلک کریں۔
![]() |
![]() |
ایس پی ایس معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے ، ممالک نباتاتی حفظان صحت پر اپنی قومی راہنمائی کی تشکیل خود کر رہے تھے ۔ تاہم ، مخصوص اقدامات کے حوالے سے اتفاق رائے اور ہم آہنگی کی کمی تھی، جو پی آر اے (PRA) میں شامل کئے جانے چاہیئے تھے ۔ ممالک نے بڑھتی ہوئی عالمی تجارت کے سامنے پی آر اے کے طریقہ کار میں اتفاق رائے اور ہم آہنگی کی ضرورت کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ۔ |
![]() |
سن ۱۹۹۱ میں ، شمالی امریکہ کی تحفظ نباتات کی تنظیم (این اے پی پی او)[North American Plant Protection Organization] کی جانب سے ایک بین الاقوامی مذاکرے کا انعقاد اور اس کے لئے مالی تعاون فراہم کیا گیا ۔ این اے پی پی او ( NAPPO ) ایک تحفظ نباتات کی علاقائی تنظیم ہے جو شمالی امریکہ کے ممالک ( کینیڈا ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ، اور میکسیکو ) کے لئے نباتات کی صحت عامہ کے معاملات کو ہم آہنگ بناتی ہے ۔ مذاکرات کے اغراض و مقاصد میں پیسٹ رسک انالیسز کے لئے طریقہ کار کو بہتر بنانا اور ایک ایسی دستاویز کی تشکیل کے لئے، جو پی آر اے کے لئے ایک بین الاقوامی معیار کی بنیاد بن سکے ، مباحثوں کو آگے بڑھانا شامل تھا ۔
این اے پی پی او( NAPPO ) : شمالی امریکہ کی تحفظ نباتات کی تنظیم ( North American Plant Protection Organization ) ، کینیڈا، ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور میکسیکو کا سرکاری اور نجی شعبوں کے لئے ایک فورم ، جس کا مقصد ، تجارت میں سہولت فراہم کرتے ہوئے ، زراعت ، جنگل ، دیگر نباتاتی وسائل ، اور ماحول کے علاقائی تحفظ میں تعاون کرنا ہے ۔ |
![]() |
ایس پی ایس معاہدے پر ۱۹۹۵ میں دستخط کئے گئے اور یہ سن ۲۰۰۰ میں (تمام ممالک کے لئے) نافذ العمل ہوا ۔ ایس پی ایس معاہدے کے اطلاق نے ڈبلیو ٹی او ( عالمی تجارتی تنظیم ) کے تمام رکن ممالک کے لئے ذمہ داریاں پیدا کیں جو تجارت میں حصہ لینا چاہتے تھے ۔ اب ، حفظانِ صحت اور نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات کا بین الاقوامی معیارات یا رسک اسَیسمنٹ کی بنیاد پر ہونا ضروری تھا ۔ |
![]() |
آئی پی پی سی کی جانب سے تشکیل دیئے گئے معیارات میں سے پہلا معیار پیسٹ رسک انالیسز پر عام راہنمائی تھا ۔ اصل آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۲ کی ( پیسٹ رسک کے لئے راہنما اصول ، جسے اب پیسٹ رسک کے لئے فریم ورک کہا جاتا ہے ) اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کی جانب سے سن ۱۹۹۵ میں تصدیق کی گئی اور یہ سن ۱۹۹۶ میں شائع ہوا ۔ |