سبق ۱: رسک انالیسز کا تعارف
موضوع ۱ : رسک انالیسزکیا ہے ؟
اپنی روزمرہ زندگی میں ، ہم میں سے ہر ایک مسلسل رسک انالیسزکرتا ہے ۔ ہم اس طرح کے سوالات پوچھتے ہیں : کیا یہاں رسک ہے ؟ یہ کتنا مضر ہے ؟ اس کو کم کرنے کے لئے کیا کیا جا سکتا ہے ؟ اس کا زیادہ تر حصہ وجدانی ہے – دوسرے الفاظ میں ، ہم واضح طور پران سوالات پر غور کرنا بند نہیں کرتے ۔ ہم ہر روز تجربہ حاصل کرتے ہوئے اور زیادہ اور بہتر معلومات حاصل کرتے ہوئے ، بس صرف روزانہ کے رسکس کا اندازہ لگاتے اور ان کا بندوبست کرتے ہیں ۔ اس موضوع میں ، ہم رسک اور اس کے انالیسز سے روزانہ کی بنیاد پر واقفیت قائم کریں گے اور سیکھیں گے کہ رسک انالیسز کے شعبے میں کس طرح ان تصورات کی رسمی طور پر تشریح کی جاتی ہے اور انہیں استعمال کیا جاتا ہے ۔
مقاصد:
- رسک انالیسز میں استعمال کی جانے والی اصطلاحات سے واقف ہونا
- وضاحت کرنا کہ رسک انالیسزکس لئے استعمال کیا جاتا ہے
- وضاحت کرنا کہ رسک کا ادارک کس طرح ہمارے فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہے
- رسک انالیسزکرنے / تشکیل دینے میں اہم مراحل کا احاطہ کرنا
- رسک انالیسز کی سائنسی بنیاد کی وضاحت کرنا
رسک کیا ہے ؟
رسک کی تشریح "ایک نقصان دہ واقعہ وقوع پذیر ہونے کے امکان اور نتائج کی شدت" کے طور پر کی جاتی ہے ۔رسک انالیسز کے مطابق ، اس کا مطلب یہ ہے کہ :
- ضرور کوئی "بری" چیز ، واقعہ یا نتیجہ ہوگا جس کے بارے میں ہمیں تشویش ہے
- واقعے کے وقوع پذیر ہونے کا ضرور کچھ احتمال یا امکان ہوگا
- اس واقعے کے ساتھ منسلک ضرور کچھ نتائج ہوں گے
رسک کا ادراک
"رسک" ہم میں سے ہر ایک کے لئے ایک مانوس تصور ہے ۔ ہم ہر روز رسکس کا سامنا کرتے ہیں ، چاہے ہم گلی پار کر رہے ہوں ، اپنی گاڑیاں چلا رہے ہوں ، یا کھانوں کا انتخاب کر رہے ہوں ۔ ہم فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سے رسکس ہمارے لئے قابل قبول ہیں اور کون سے ناقابل قبول ہیں ۔ تاہم ، یہ جاننا ضروری ہے کہ رسک کی قبولیت کے بارے میں رسک کا ادراک ہمارے تصورات کو بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ مثال کے طور پر ، لوگ ان رسکس کے ساتھ جن کا وہ خود انتظام نہیں کر سکتے ( مثال کے طور پر ، ہوا کی آلودگی سے منسلک رسکس – اس رسک کے حوالے سے ہمارا اختیار بہت کم ہے ) کے مقابلے میں ان رسکس کے ساتھ اپنے آپ کو زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہیں جن کو وہ کنٹرول یا انتظام کر سکتے ہیں ، چاہے رسکس زیادہ ہی کیوں نہ ہوں ( مثال کے طور پر ، سگریٹ نوشی سے منسلک رسکس ، جن پر لوگ ذاتی طور پر سگریٹ نوشی ترک کرکے کنٹرول کر سکتے ہیں یا قابو پا سکتے ہیں ) ۔ جب ایک غیر معروف رسک کا موازنہ ایک معروف رسک سے کر رہے ہوں ( مثال کے طور پر ، ایبولا (Ebola) وائرس کا مقابلہ ہارٹ اٹیک سے ) ، تو لوگوں کا غیر معروف رسک کو ایک زیادہ بڑا رسک خیال کرنے کا زیادہ امکان ہے ۔ رسک کے ادراک کو رسک
کمیو نیکیشن کے ماڈیول میں زیادہ تفصیل سے شامل کیا جائے گا ۔
نیچے دیئے گئے ٹیبل میں رسک کی مثالوں کو سمجھنے کے لئے اپنا ماؤس استعمال کریں ۔ دو کالموں میں دی گئی رسکس کی خصوصیات کے بارے میں سوچیں کہ کس طرح یہ آپ کے اس ذاتی فیصلے پر اثر انداز ہوں گی کہ کیا آپ رسک کو قابل قبول سمجھتے ہیں یا نہیں ۔
رسکس کو آسانی سے قبول کرلیا جاتا ہے ، جب وہ ۔ ۔ ۔ | رسکس کو آسانی سے قبول کرنا مشکل ہے ، جب وہ ۔ ۔ ۔ |
---|---|
جنہیں قابلِ انتظام یا قابلِ کنٹرول تصور کیا جاتا ہے | جنہیں قابل انتظام یا قابلِ کنٹرول تصورنہیں کیا جاتا ہے |
جانے پہچانے ہوں | مخفی ( آسانی سے سمجھ میں نہ آنے والے ہوں ) |
آسانی سے مشاہدہ کئے جانے والے ہوں | دکھائی دینے والے نہ ہوں |
تسلسل سے دہرائے جانے والے | غیر یقینی میں گھرے ہوئے |
رسک انالیسز
رسک انالیسز کی تشریح ایسے کی جاتی ہے ۔ معلومات اکھٹی کرنے ، انالیسز کرنے ، اور ریکارڈ کرنے کا ایک منظم طریقہ جو ایک شناخت کئے گئے رسک سے نمٹنے کے لئے سفارشات ( ایک پوزیشن یا کارروائی کے لئے ) تک راہنمائی کرتا ہے ۔ رسک کی پہلے بیان کی گئی تعریف کے مطابق خطرہ ، نقصان دہ واقعے کا حصّہ ہے ۔ مثال کے طور پر ، پودے کی صحت عامہ میں ، پیسٹ خود ایک رسک ہوگا ( ایک فروٹ فلائی یا ایک بیکٹیریا پھیلانے والا پودے کا پیتھوجن ) اور کسی نئے ملک میں پیسٹ کا متعارف ہونا ایک نقصان دہ واقعہ ہو گا ۔
رسک انالیسز کرتے وقت ہم رسک کو شناخت ، سمجھنے یا انتظام کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ نقصان کے امکان کو کم کر سکیں، اس سے بچ سکیں یا اسے ختم کر سکیں ۔ رسک اسیسمنٹ ، رسک مینجمنٹ ، اور رسک کمیو نیکیشن رسک انالیسز کے اجزاء ہیں ۔ ان تمام اجزاء کو بعد کے ماڈیولز میں انفرادی طور پر زیر بحث لایا جائے گا۔
کیپلان اور گیرک (Kaplan and Garrick) (۱۹۸۱) کے مطابق ، رسک انالیسز کے تین بنیادی سوالات یہ ہیں :
- کیا غلط ہو سکتا ہے ؟ ( رسک کیا ہے ؟ ایک رسک کس طرح کے نقصان دہ واقعے کا سبب بن سکتا ہے ؟ )
- اس کے وقوع پذیر ہونے کے کیا امکانات ہے ؟
- وقوع پذیر ہونے کی صورت میں اس کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں ؟
یاد کریں کہ پچھلے ماڈیولز میں بتایا گیا تھا کہ ، ایس پی ایس معاہدہ بیان کرتا ہے کہ ہر ملک کو حفظانِ صحت اور نباتاتی حفظانِ صحت کے تحفظ کی اپنی مناسب سطح مقرر کرنے کے لئے حق خود اختیاری حاصل ہے ۔ مزید برآں ، ایس پی ایس معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ تحفظ کی اس مناسب سطح کی بنیاد سائنسی اصولوں اور ثبوت پر ہونی چاہیئے ۔ جب آپ رسک انالیسز کے بارے میں سیکھیں تو آپ کے لئے ایس پی ایس معاہدے کے اس بنیادی اصول کو ذہن میں رکھنا اہم ہے ۔
امکان
اس بات کا کیا مطلب ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ رسک ایک نقصان دہ واقعے کا امکان ہے ؟ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ رسک کے ہونے سے ، ایک بری چیز ہونے کا ضرور کچھ احتمال ہے ۔ اگر احتمال یا امکان صفر ہے ، تو پھر کوئی رسک نہیں ہے ! ایک رسک کے ہونے کے لئے غیر یقینی کا سامنے آنا بھی ضروری ہے ۔ میریم – ویبسٹر ( Merriam-Webster ) آن لائن ڈکشنری کے مطابق ، غیر یقینی کچھ ایسی چیز ہے جو مشکوک یا نا معلوم ہوتی ہے ۔ ہم غیر یقینی کے بارے میں اس ماڈیول میں بعد میں جانیں گے ۔ غیر یقینی ، اگرچہ رسک کی تعریف میں واضح نہیں ہے ، لیکن یہ رسک کا ایک ضروری جزو ہے ( کیپلان - Kaplan ۱۹۹۳ ) ۔
آئیے احتمال کو زیادہ غور سے دیکھتے ہیں ۔ کچھ صورتوں میں ، ایک نقصان دہ واقعے کا وقوع پذیر ہونا واقعات کے ایک سلسلے پر انحصار کرتا ہے ، جس میں ہر ایک کے وقوع پذیر ہونے کے کا کچھ احتمال یا امکان ہوتا ہے ۔ اس صورت میں ، واقعات ایک دوسرے پر منحصر ہوتے ہیں ۔ دوسرے الفاظ میں ، اگر ان میں سے کوئی ایک بھی وقوع پذیر نہیں ہوتا ، تو نقصان دہ واقعہ سامنے نہیں آئے گا ۔ مثال کے طور پر ، ملک A ، ملک B سے درآمدات کے ذریعے ملک A کے اندر ایک پیسٹ کے متعارف ہونے کے رسک کے بارے میں فکر مند ہو سکتا ہے ۔ اس نقصان دہ واقعے کے وقوع پذیر ہونے کے لئے ، مندرجہ ذیل واقعات کا ایک ترتیب میں وقوع پذیر ہونا ضروری ہے :
۱. فکر مندی کا باعث بننے والے پیسٹ کا ملک B میں موجود ہونا ضروری ہے ، اور
۲. پیسٹ کو ملک A میں (ملک B سے ) درآمد کی گئی اشیاء ءسے منسلک کئے جانے کی ضرورت ہوگی ۔
ایک دوسرے پر منحصر واقعات ، جیسے کہ اوپر ظاہر کئے ہیں ، ایک ضربی تعلق رکھتے ہیں : دوسرے الفاظ میں ، نقصان دہ واقعے کا وقوع پذیر ہونے کا احتمال ، ہر واقعے کے احتمالات کا حاصل ضرب ہے ۔ ہماری مثال میں ، اگر اس بات کا احتمال کہ پیسٹ ملک B میں موجود ہے ، 0.25 ہے اور پیسٹ درآمد کی جانے والی اشیاء سے منسلک ہے کا احتمال 0.25 ہے ، تو ملک B سے ملک A میں درآمدات کے ذریعے پیسٹ کے آغاز ہوجانے کا مجموعی احتمال 0.0625 ہے( 0.25x 0.25 ) ۔
نوٹ کریں کہ دی گئی مثال میں اگر کسی بھی انفرادی واقعات کے وقوع پذیر ہونے کا احتمال صفر ہو تو ملک A کے اندر پیسٹ درآمد کئے جانے کا مجموعی احتمال بھی صفر ہے (0.25x 0=0 ) ۔
امکان اور احتمال : کیا دونوں میں کوئی فرق ہے؟ در حقیقت نہیں ۔ امکان کی اصطلاح عام طور پر اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب احتمالات کی زبانی تفصیلات دی جا رہی ہوں ( مثال کے طور پر ، کم ، درمیانہ ، یا زیادہ رسک ) ۔ احتمال کی اصطلاح کو عام طور پر عددی یا ریاضیاتی تفصیلات کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے ۔ احتمال کو فیصد کے طور پر بھی ظاہر کیا جا سکتا ہے ( مثال کے طور پر ، بارش ہونے کا ۵۰٪ امکان ہے ) یا کسر اعشاریہ میں ( مثال کے طور پر ، "ہاں" میں ووٹ کا احتمال 0.5 ہے ) ۔ 1.0 کا احتمال ۱۰۰٪ کے مساوی ہے ۔
نتائج
نتائج ایک واضح طور پر سمجھے جا رہے نقصان دہ واقعے کے ممکنہ انجام ہیں ۔ عام طور پر ، اگر ایک نقصان دہ واقعے کے ساتھ منسلک نتائج سنجیدہ نوعیت کے ہیں ، تو رسک کو سنجیدہ نوعیت کا سمجھا جاتا ہے ۔ اس کے برعکس ، اگر نتائج سنجیدہ نوعیت کے نہیں ہیں ، تو رسک (risk) سنجیدہ نوعیت کا نہیں ہے ۔ رسک انالیسز میں ، نتائج کا سمجھنا عام طور پر اتنا سادہ نہیں ہے ۔ رسک انالیسز کے سیاق و سباق میں ، اگر نقصان دہ واقعے کی عمل پذیری کے ساتھ کسی طرح کے نتائج منسلک ہیں ، تو پھر تشویش کے اسباب موجود ہوتے ہیں ۔ لہٰذا ، اگرچہ بہت سی اقسام کے نتائج کا ایک سلسلہ ممکن ہو سکتا ہے ، لیکن رسک انالیسز بد ترین نتائج پر مرکوز ہوگا ۔
نتائج جمعی ہیں ; دوسرے الفاظ میں ، ہر انفرادی نتیجے کاآپس میں حاصل جمع ، نقصان دہ واقعے کے مجموعی اثرات کے مساوی ہوتا ہے ۔ مثال کے طور پر ، اگر فروٹ فلائی کی ایک سپیشیز (Species) ایک ملک میں داخل ہوتی ہے جہاں وہ ترویج پا سکتی ہے ، اور ملک میں موزوں اور دستیاب میزبان مٹیریل موجود ہے ، ہم شاید بلا واسطہ نتائج دیکھنے کی توقع کر سکتے ہیں ، جیسے کہ فروٹ فلائی کے حملے سے متاثرہ میزبانوں میں پیداوار میں کمی ۔ ہم شاید بالواسطہ نتائج کی توقع بھی کر سکتے ہیں ، جیسے کہ خاص میزبانوں کے لئے برآمدی منڈیاں کھو دینا ۔ فروٹ فلائی کے آغاز کے مجموعی نتائج کا تخمینہ لگانے کے لئے بلا واسطہ ( پیداوار میں کمی ) اور بالواسطہ ( درآمدات میں کمی ) جیسے نتائج کو آپس میں جمع کیا جاسکتا ہے ۔
جب رسک انالیسز کئے جارہے ہوں ، تو ہم رسکس کی شناخت ، سمجھ بوجھ ، اور انتظام کو تلاش کرتے ہیں تاکہ نقصان کے امکان کو کم کرسکیں ، اس سے بچ سکیں یا اسے ختم کیا جاسکے ۔
ایک عام رسک انالیسز کے عمل میں شامل کئے گئے ہر مرحلے کے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے فلو چارٹ ( Flowchart ) کے اوپر اپنا ماؤس گھمائیں ۔
خطرے کی شناخت
رسک انالیسز میں پہلا مرحلہ خطرے کو شناخت کرنا ہے اور جاننا کہ "رسک کیا ہے ؟ "۔ یہ سوال یہ پوچھنے کے برابر ہے کہ " کیا خرابی ہو سکتی ہے ؟ " ۔ اس سوال کا جواب دینے کے لئے ہمیں خطرے سے منسلک امکانات ، نتائج اور غیر یقینی کی خصوصیات جاننے کے لئے ضروری معلومات ( سائنسی اور دیگر شواہد ) اکھٹے کرنے چاہیئیں ۔
رسک اسَیسمنٹ
رسک اسَیسمنٹ کے دوران ، ہم مخصوص صورتحال کے لئے دستیاب معلومات کا جائزہ لیتے ہیں ۔ ہم امکانات ، نتائج ، اور غیر یقینی کے ایک جائزے کی بنیاد پر رسک کی خصوصیات کے بیان کے ساتھ اختتام کرتے ہیں ۔
رسک مینجمنٹ
اگر ہم تعین کرتے ہیں کہ رسک نا قابل قبول ہے ، تو رسک انالیسز اگلے مرحلے – "رسک مینجمنٹ" تک جاری رہتا ہے – پہلا مرحلہ رسک میں کمی ، بچاؤ یا خاتمے کے لئے تخفیف کے لئے ممکنہ آپشنز کی شناخت کرنا ہے ۔ یہ مرحلہ تخفیف کی شناخت کے طور پر جانا جاتا ہے ۔
فیصلہ سازی
آخری مرحلہ فیصلہ سازی ہے ۔ ایک اچھا انالیسز کار نتائج کا خلاصہ کرے گا اور رسک مینجمنٹ کے لئے آپشنز کی سفارشات کرسکتا ہے جن پر فیصلہ سازی کے دوران توجہ دی جا سکتی ہے ۔
تخفیف کی شناخت
تخفیف کی آپشنز کی شناخت ( رسک میں کمی کرنے ، بچنے ، یا خاتمے کے لئے )
اب جب کہ ہمیں رسک انالیسز کے عمل کی عام سمجھ بوجھ حاصل ہے ، تو آئیے چند عوامل پر غور کرتے ہیں جو ایک رسک انالیسز کے معیار پر اثر انداز ہوسکتے ہیں ۔ مزید جاننے کے لئے مندرجہ ذیل پریزینٹیشن پر کلک کریں ۔
اگرچہ مخصوص رسکس سے واقفیت فائدہ مند ہو سکتی ہے ، تاہم یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ رسک انالیسز ایک بروقت فوری تصویر "Snapshot" ( یا لمحہ ) ہے ۔ دوسرے الفاظ میں ، آج مکمل کئے گئے ایک انالیسز سے شاید ماضی میں ایسے ہی رسک کے لئے مکمل کئے گئے انالیسز جیسے نتائج نہ حاصل ہو سکیں ، کیونکہ صورتحالیں اور حالات ہمیشہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں ۔ آخر کار ، ہم متحرک رسکس سے دوچار ہیں – رسکس جو ہمیشہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں ۔

کیا رسک انالیسز ایک سائنس ہے ، یا کیا یہ سائنسی بنیاد پر ہے ؟
جیسا کہ آپ کو یاد ہے ، ایس پی ایس معاہدے کا آرٹیکل ۵.۲ بیان کرتا ہے کہ جب رسک انالیسز کیا جارہا ہو تو دستیاب سائنسی ثبوت پر ضرور غور کیا جانا چاہیئے ۔ پس ، یہ واضح ہے کہ رسک انالیسز کے لئے سائنس کی ضرورت ہوتی ہے ، لیکن کیا یہ بذات خود ایک سائنس ہے ؟ اس سوال کا آسانی سے جواب دیا جاسکتا ہے جب آپ یاد کریں کہ سائنس کی ایک وضاحتی خصوصیت دوبارہ پیدا کرنے کی صلاحیت ( Reproducibility ) ہے ( ہر مرتبہ یکساں تجرباتی نتائج حاصل کرنا ) ۔
ہمیشہ یاد رکھیں کہ رسک انالیسز سائنسی ثبوت استعمال کرتا ہے لیکن فیصلوں کو بھی شامل کرتا ہے ۔ رسک اسیسمنٹ ایک جیسی سائنسی معلومات کی بنیاد پر ہونے کے باوجود ، فیصلے مختلف ہو سکتے ہیں ۔ دوبارہ پیدا کرنے کی صلاحیت ( Reproducibility ) کی یہ کمی وجہ ہے کہ کیوں رسک انالیسز ایک سائنس کے طور پر نہیں لیا جانا چاہیئے ۔ اس کی بجائے ، زیادہ تر ماہرین رسک انالیسز کا ایک معلومات کے ایک شعبے کے طور پر حوالہ دیتے ہیں ۔
اس موضوع میں ، آپ نے ناخوشگوار واقعہ ، رسک ، امکان ، نتائج ، اور غیر یقینی کے تصورات کے بارے میں سیکھا ۔ یہ تصورات رسک کے بنیادی عناصر ہیں جن پر رسک انالیسز کے دوران غور کیا جانا ضروری ہے ۔ رسک کے بارے میں بنیادی سوالات جو یاد رکھنے چاہئیں وہ یہ ہیں : کیا غلط ہو سکتا ہے ؟ کیا امکان ہے کہ یہ وقوع پذیر ہوگا ؟ کیا نتائج ہیں اگر یہ وقوع پذیر ہوتا ہے ؟ رسک انالیسز ایک منظم طریقے سےان سوالوں کے جواب دینے کے لئے ایک ڈھانچہ فراہم کرتا ہے ۔ رسک اسیسمنٹ ، رسک مینجمنٹ ، اور رسک کمیو نیکیشن ، رسک انالیسز کے عام اجزا ہیں ۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو میں سے موضوع ۲ کا انتخاب کریں یا یہاں کلک کریں ۔