ماڈیول ۳.۵ میں خوش آمدید
وین برنیٹ
سپروائزری ایگریکلچرسٹ ( ریٹائرڈ ) ، یو ایس ڈی اے ، اے پی ایچ آئی ایس
وین برنیٹ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے محکمہ زراعت کی اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ انسپیکشن سروس ( اے پی ایچ آئی ایس (APHIS) ) سے ۳۱ سال ملازمت کے بعد ریٹائر ہوئے ۔ اب یہ نباتاتی حفظانِ صحت کے ایک آزاد کنسلٹنٹ ہیں ۔
وین نے فروٹ فلائی پروگرامز کے اے پی ایچ آئی ایس (APHIS) ڈائریکٹر اور ہنگامی انتظام کے پروگراموں کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ ایک فروٹ فلائی پروگرام کے ڈائریکٹر کے طور پر انہوں نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور میکسیکو ، دونوں میں پروگراموں کے لئے قیادت فراہم کی ۔ انہوں نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں متعدد اے پی ایچ آئی ایس (APHIS) فروٹ فلائی پروگراموں اور بانجھ فروٹ فلائز کی پیداوار اور چھوڑنے کی سہولیات کی رہنمائی کی ۔ وین نے میکسیکو اور گوئٹے مالا میں غیر ملکی فروٹ فلائز کے قواعد و ضوابط اور روک تھام کے لئے قیادت کے ساتھ ساتھ ، ان ممالک کے لئے سرویلینس میں مدد بھی فراہم کی ۔ اور ہنگامی انتظام کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ، انہوں نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں نئے غیر ملکی پودے کے پیسٹ اور بیماری کی شناخت کے لئے پودے کے پیسٹ اور بیماری کی مینجمنٹ کے لئے رہنمائی فراہم کی ۔
وین کی مہارت کے شعبہ جات میں نباتاتی حفظانِ صحت کی قانون سازی کا جائزہ اور قواعد و ضوابط کا آغاز ، پیسٹ رسک اور روک تھام کے اقدامات کا جائزہ ، غیر ملکی فروٹ فلائز پر قابو پانے میں کیڑوں کو بانجھ بنانے کی تکنیک ( ایس آئی ٹی ) کا استعمال ، نباتاتی حفظانِ صحت کے ایک بین الاقوامی فریم ورک کی تشکیل بشمول نباتاتی حفظانِ صحت کی حکمت عملی کی منصوبہ بندی ، نباتاتی حفظانِ صحت کے حوالے سے برآمد / درآمد کی تصدیق کے نظام ، اور پیسٹ رسک انالیسزشامل ہیں ۔ وین متعدد نباتاتی حفظانِ صحت کے معیارات مقرر کرنے والی بین الاقوامی کمیٹیوں میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔ اُنکا اینیمل اینڈ پلانٹ ہیلتھ انسپیکشن سروس ( اے پی ایچ آئی ایس) میں فیلڈ اور آپریشنز کے معامعلات کے تجربے میں داخلی پیسٹ سرویلنس اور روک تھام کے پروگرامز کی قیادت اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے اندر داخلے کے متعدد بین الاقوامی پوائنٹس پر زرعی قرنظینہ کے انسپیکشن پروگرامز پر کام شامل ہیں ۔
وین برنیٹ نے یونیورسٹی آف ویسٹ فلوریڈا سے بائیولوجی میں گریجویٹ سٹڈیز مکمل کرنے کے ساتھ ، یونیورسٹی آف نیو ہمپشائر سے بیچلرز آف آرٹس کی ڈگری زوآلوجی اور بوٹنی میں میجرز کے ساتھ حاصل کی ۔
پلانٹ ایپی ڈیمیو لوجی اینڈ رسک انالیسز لیبارٹری (PERAL)
رَولی ، شمالی کیرولائنا
حفظانِ صحت اور نباتاتی حفظانِ صحت کے نفاذ کے اقدمات پر عالمی تجارتی تنظیم کے معاہدے کے اطلاق نے نباتاتی حفظانِ صحت کی فیصلہ سازی کے لئے پہلی بنیاد کے طور پر ۱۹۹۵ میں پیسٹ رسک انالیسز (پی آر اے (PRA)) کا مرکزی کردار تشکیل دیا ۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او (WTO)) کے تمام رکن ممالک نے رسک انالیسز ( پی آر اے (PRA) ) کے مناسب نظام تشکیل دینے ، بشمول سائنسی عملے کی تربیت اور طریقہ کار کی تشکیل میں قابلِ ذکر کوشش کی ہے اور اِسکے لئے وسائل فراہم کئے ہیں ۔ اے پی ایچ آئی ایس – پی پی کیو نے پی آر اے میں دنیا کے سب سے بڑے اور انتہائی جدید رسک انالیسزکرنے والے گروپس میں سے ایک رہنما کے طور پر اپنے آپ کو مستحکم کرلیا ہے : شمالی کیرولائینا ، رالے میں پی پی کیو کے سینٹر فار پلانٹ ہیلتھ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے اندر موجود ، پلانٹ ایپی ڈیمیو لوجی اینڈ رسک اینا لسس لیبارٹری (PERAL) ۔پیرل ( PERAL) کا مقصد ، اے پی ایچ آئی ایس – پی پی کیو میں وسیع اقسام کے نباتاتی حفظانِ صحت کے معاملات کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دینے کے فیصلوں اور تحفظ فراہم کرنے کے بارے میں مدد کے لئے سائنسی بنیاد پر انالیسز فراہم کرنا ہے ۔ ہم ان ماڈیولز کی تشکیل اور جائزہ لینے میں پیرل (PERAL) کی معاونت تسلیم کرنا چاہیں گے ۔
جب آپ وڈیو دیکھ لیں ، تو آپ اوپر دیئے گئے اسباق کے مینیو پر جاکر سبق ۱ ، ایس پی ایس کورس شروع کر سکتے ہیں ، یا یہاں پر کلک کرکے براہ راست سبق ۱ پر جا سکتے ہیں۔