سبق ۳: پیسٹ رسک انالیسز کی اقسام
موضوع ۴ : کموڈٹی پی آر اے (Commodity PRA)
تجارتی شراکت دار ایک دوسرے کے ملک کو مسلسل طور پر کموڈٹیز درآمد اور برآمد کرتے ہیں ۔ دی گئی ایک کموڈٹی سے منسلک پیسٹس کی اقسام کا انحصار کموڈٹی کے پیداوار کے علاقے پر ہے ۔ کموڈٹی پی آر ایز (Commodity PRAs) یہ تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ آیا ایک خاص کموڈٹی پیسٹس کی نقل و حرکت کے لئے رسکس سے دوچار کرتی ہے اور ، اگر ایسا ہے ، تو کیا ان رسکس سے نمٹنے کے لئے موزوں اقدامات کا اطلاق کیا جا سکتا ہے ۔
مقاصد:
- وضاحت کرنا کہ کموڈٹی پی آر اے (Commodity PRA) سے کیا مراد ہے ۔
- وضاحت کرنا کہ کب ایک کموڈٹی پی آر اے (Commodity PRA) کا استعمال کیا جانا ممکن ہے ۔
پی آر ایز (PRAs) جو درآمد کی گئی ایک خاص کموڈٹی کے ذریعے ایک ملک میں داخل ہونے والے ایک یا زیادہ پیسٹس کے رسک ( رسکس ) کا جائزہ لیتے ہیں ، ایک قسم کے پاتھ وے پی آر اے (Pathway PRA) ہیں جو کموڈٹی پی آر ایز (Commodity PRAs) ، درآمد کے رسک انالیسز، یا پاتھ وے سے شروع ہونے والے پی آر ایز (Pathway – Initiated PRAs) کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔
آئی ایس پی نمبر - ۵ کموڈٹی کی تشریح اس طرح کرتا ہے "پودے کی ایک قسم ، پودے کی پروڈکٹ ، یا دوسری شے جس کی تجارت یا دیگر مقاصد کے لئے نقل و حرکت کی جا رہی ہو" ۔ کھانے کے لئے منگائے گئے تازہ پھل اور سبزیاں، کاشت کرنے کے منگائے گیا نرسری سٹاک اور پودے ، بیج اور جرم پلازم یا قلمیں (Germplasm) ، لکڑی کی پروڈکٹس ( مثال کے طور پر ، لکڑی کا پیکنگ مٹیریل ، خام شہتیر ، گیلیاں یا تنے، اور لکڑی کے ٹکڑے ) ، اور پودوں کے میٹریل سے بنائی گئی دستکاریاں ( مثال کے طور پر ، پوٹ پوری ، باسکٹیں( Baskets) - ، اور سجاوٹ کی اشیاء ) ، اس کے ساتھ ساتھ استعمال شدہ گاڑیاں یا سرامک ٹائیلز( Ceramic Tiles ) جیسی اشیاء وہ کموڈیٹیز ہیں جن کا عام طور پر پی آر اے کیا جاتا ہے ۔
اس ماڈیول اور اس سے پہلے کے ماڈیول سے یاد کریں کہ محفوظ اور منصفانہ تجارت کو فروغ دینے کے مقصد کے لئے ایس پی ایس معاہدہ( SPS Agreement) اور آئی پی پی سی (IPPC) ممالک کے درمیان تعاون اور معلومات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ کموڈٹی پی آر اے (Commodity PRA) کے لئے اس کا کیا مطلب ہے ؟ درآمد کرنے والے ملک کی جانب سے پی آر اے (PRA) کی تشکیل میں سہولت فراہم کرنے کے لئے برآمد کرنے والے ملک کو معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیئے ، جس میں برآمد کرنے والے ملک میں اس کموڈٹی کے لئے پیسٹس اور تخفیف کے اقدامات پر معلومات شامل ہوں ۔ درآمد کرنے والا ملک یہ اور دوسری معلومات اور شواہد کو رسک کی خصوصیات بیان کرنے اور رسک کے بندوبست کے لئے آپشنز کی شناخت کے لئے استعمال کرے گا ۔
کموڈٹیز کے لئے رسک کی درجہ بندیاں
چند کموڈٹیز دوسری کموڈٹیز کے مقابلے میں زیادہ رسکس سے دوچار کرتی ہیں ۔ آئی پی پی سی( IPPC ) نے مختلف کموڈٹیز کی جانب سے لاحق رسکس کا اندازہ لگاتے وقت قابل غور عوامل پر راہنمائی فراہم کرنے کے لئے آئی ایس پی ایم نمبر ۲۳ (ان کے پیسٹ رسک کے مطابق کموڈٹیز کی درجہ بندی ) تشکیل دیا ور اختیار کیا ۔ رسک کی سطح کا انحصار درج ذیل پر ہوتا ہے :
- کموڈٹی کو کس قدر پراسِس کیا گیا ہے ، اور
- کموڈٹی کا مطلوبہ استعمال ( جیسے کہ ، خوراک ، کاشت کاری )
کھانے کے لئے مقصود کموڈٹیز ، جیسے کہ تازہ پھل ، سبزیاں ، اور کئی اقسام کے اناج کو کاشت کاری کے لئے مقصود کموڈٹیز کے مقابلے میں کم رسک والی کموڈٹیز سمجھا جاتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کموڈٹی کا مقصود استعمال – خوراک – اس امکان کو بہت زیادہ کم کرتا ہے ( لیکن مکمل طور پر ختم نہیں کرتا ) کہ پیسٹس اگر موجود ہیں ، تو وہ ماحول میں فرار ہو سکتے ہیں اور موزوں میزبان مٹیریل تلاش کر سکتے ہیں ۔ پروسیس کی گئی پروڈکٹس ، جیسے کہ خوردنی تیل ، پسا ہوا اناج ، سوتی ریشے ، ڈبوں میں بند یا پروسیس کی گئی سبزیاں ، اور لکڑی کی پرت ، بھی کم رسک والی کموڈٹیز سمجھی جاتی ہیں کیونکہ پروسیسنگ خود اکثر کسی پیسٹ کو جو موجود ہوسکتے ہوں ، ختم یا ہلاک کرتی ہے ۔
کموڈٹیز جیسے کہ بیج ، جرم پلازم یا قلمیں ( Germplasm) ، اور کاشت کاری کے لئے مقصود پودے زیادہ رسک والی کموڈٹیز خیال کئے جاتے ہیں ۔ پیسٹس جو کہ ان کموڈٹیز پر موجود ہوتے ہیں ان کے ایک نئے علاقے میں داخل ہوجانے ، ترویج پانے ، اور آخر کار پھیلنے کا ایک زیادہ امکان ہوتا ہے ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ یہ کموڈٹیز ایک ملک میں اس مقصد سے درآمد کی جاتی ہیں کہ اِنہیں اِس ملک میں وہ ماحول اور وہ تمام ضروری تحفظات فراہم کئے جائیں گے جن سے انکی وہاں کامیاب افزائش ہو سکے گی۔ اگر یہ کموڈٹیز اپنے ساتھ غیر مطلوب پیسٹس لاتی ہیں ، تو پیسٹس کو بھی فروغ پانے کے لئے ایک موزوں ماحول مل جائے گا ۔
درآمد شدہ کموڈٹیز
عام طور پر ، ایک درآمد کرنے والا ملک ایک کموڈٹی کے پیسٹ رسک انالیسزکرتا ہے جب وہ اس کموڈٹی کی اسے برآمد کرنے کی خواہش رکھنے والے ایک ملک کی جانب سے مارکیٹ تک رسائی کی ایک درخواست وصول کرتا ہے ۔ اس مثال میں ، کموڈٹی پی آر اے(Commodity PRA) کے دائرہ کار کی اس طرح تشریح کی جاتی ہے : ایک مخصوص ماخذ ، ملک Y سے آنے والی کموڈٹی X ۔ مثال کے طور پر ، ایک درآمد کرنے والا ملک ، ایک خاص علاقے یا برآمد کرنے والے ملک سے ( جیسے کہ آسٹریلیا ، برازیل ، کینیڈا ، وغیرہ ) ایک خاص قسم کے پھل کے لئے ایک پی آر اے( PRA ) کرتا ہے ( جیسے کہ پپیتا ، اورنج ، آم ، سیب ، وغیرہ ) ۔
کچھ ممالک دوسری اقسام کی صورتحالوں کا جائزہ لینے کے لئے بھی کموڈٹی پی آر ایز ( Commodity PRAs ) کا استعمال کرتے ہیں ، جیسے کہ انسانی ہمدردی
(Humanitarian) یا ملٹری کے سامان کی بیرون ملک تعیناتی کے بعد اپنے ملک واپسی ۔ ان مثالوں میں ، یہ یقینی بنانے کے لئے کہ ایک کموڈٹی پی آر اے (Commodity PRA)
کیا جاتا ہے اِس سامان کے ساتھ قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹس بھی ملک میں داخل نہ ہو جایئں ۔
ممالک اس قسم کے پی آر اے ( PRA ) کا کموڈٹیز کا وسیع تر معنوں میں جائزہ لینے کے لئے بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ مثال کے طور پر :
۱۔ایک مخصوص ماخذ سے ایک کموڈٹی کی پوری کلاس کے لئے ایک پی آر اے(PRA) [جیسے کہ صرف مالٹوں کی بجائے سٹرس ایس پی پی (Citrus spp.) یا صرف آڑوؤں کی بجائے سٹون فروٹ (Stone Fruits)]
۲۔تمام پیداواری علاقوں سے آنے والی ایک مخصوص کموڈٹی ( جیسے کہ کسی بھی پیداواری علاقے سے آنے والے انگور ) ۔
یہ وسیع اپروچ زیادہ وقت لینے والی ہے لیکن ، زیادہ جامع ہونے کی وجہ سے ، مستقبل کے پی آر ایز ( PRAs ) کے لئے کام میں کمی کر سکتی ہے ۔
کموڈٹی پی آر ایز ( PRAs ) اکثرزیادہ تر تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے تشکیل دیئے جاتے ہیں ۔ اس مثال میں ، پی آر ایز درآمد کرنے والے اور برآمد کرنے والے ملک کے درمیان تکنیکی کمیونیکشن کی دستاویزات کا کام دیتے ہیں ۔ اس وجہ سے ، یہ انتہائی اہم ہے کہ یہ دستاویزات شفاف اور ہم آہنگ ہوں اور ایسے نتائج پیش کریں جن کا شواہد کے ذریعے جواز اور حمایت کی جا سکے۔ ممالک ، جیسے کہ کینیڈا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، اور ریاستہائے متحدہ امریکہ (CFIA, ۲۰۰۱; Biosecurity Australia, ۲۰۰۱; MAF, ۲۰۰۶; USDA, ۲۰۱۲; Burgman et al., ۲۰۱۰) کموڈٹیز کے ساتھ منسلک رسکس کے انالیسز کے لئے خود اپنے پی آر اے راہنما اصول استعمال کرتے ہیں ۔ تاہم ، راہنما اصولوں میں استعمال کی گئی اپروچز اور عملیات ، آئی پی پی سی( IPPC ) کے پیسٹ رسک انالیسز کے معیارات میں احاطہ کی گئی شرائط کے ساتھ ہم آہنگ ہونے چاہیئیں – آئی ایس پی ایم نمبرز - ۲ اور ۱۱ ۔
برآمد شدہ کموڈٹیز
کموڈٹی پی آر ایز( Commodity PRAs ) برآمدات میں بھی سہولت فراہم کر سکتے ہیں ۔ اس مثال میں، پی آر اے( PRA ) کا مقصد ایک مخصوص برآمد میں سہولت فراہم کرنے کے لئے سائنسی اور تکنیکی جواز یا وضاحت فراہم کرنا ہے . برآمد کرنے والا ملک ، اپنے ملک میں پیسٹ کی تقسیم اور کموڈٹی کی برداشت اور بعد از برداشت پروسیسز جیسے معاملات پر درست معلومات کی فراہمی کے لئے بہترین پوزیشن میں ہے ۔ جیسا کہ کسی بھی پی آر اے( PRA ) کی خصوصیت ہے ، معلومات اور انالیسز تکنیکی طور پر مضبوط ، جامع ، اور قابل دفاع ہونے چاہیئیں ۔ زیرِ غور مسٔلے کے حساب سے، انالیسز درجِ ذیل معلومات فراہم کر سکتا ہے :
- ایک دی گئی کموڈٹی کے ساتھ منسلک پیسٹس کا ایک عام جائزہ
- ایک کموڈٹی اور اور اس کے پیسٹس کے لئے رسک میں کمی کی ممکنہ آپشنز
- ایک مخصوص پیسٹ کے مسئلے کا ایک تفصیلی انالیسز جو کسی اور ملک کو اِس کموڈٹی کی برآمد میں رکاوٹ کھڑی کر رہا ہے ۔
یہ سمجھنا اہم ہے کہ برآمدات کے لئے کموڈٹی پی آر ایز( Commodity PRAs ) میں نتائج کا اندازہ شامل نہیں ہونا چاہیئے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نتائج فیصلے ہیں ، اور شناخت کئے گئے رسک کی قبولیت کا تعین کرنا درآمد کرنے والے ملک کی ذمہ داری ہے : دوسرے الفاظ میں ، درآمد کرنے والے ملک کو اپنے اقدامات کا جواز فراہم کرنا چاہیئے ۔ لہٰذا ، برآمدات کے لئے کئے گئے پی آر اے میں عام طور پر صرف یہ کام ہوتا ہے کہ پی آر اے کے وہی حصّے (جیسے کہ (برآمد کی جانے والی) کموڈٹی کے پیسٹس کی فہرست یا پیسٹس کے داخلے کا انالیسز) درآمد کرنے والے ملک کو سہولت فراہم کرنے اور تکنیکی مذاکرات کے فروغ کی خاطر فراہم کئے جایئں ۔
اس موضوع میں ، ہم نے پاتھ وے ( راستے کے ) پی آر اے( Pathway PRAs ) کی ایک مخصوص قسم – کموڈٹی پی آر اے( Commodity PRA ) – اور محفوظ اور منصفانہ تجارت کو فروغ دینے میں اس کی اہمیت پر بات چیت کی ۔ کموڈٹیز تجارت میں نقل و حرکت کرنے والی اشیاء ہیں جو کہ پیسٹ کی نقل و حرکت کے لئے پاتھ ویز ( راستوں ) کا کام دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔ عام کموڈٹیز میں پھل ، سبزیاں ، کاشت کاری کے لئے پودے ، لکڑی اور لکڑی کی دستکاریاں شامل ہیں ۔ غیر زرعی ( Nanoagricultural ) کموڈٹیز بھی پیسٹس لے جا سکتی ہیں ۔ ایک دی گئی کموڈٹی کے ساتھ منسلک پیسٹس کی اقسام کا انحصار کموڈٹی کے ماخذ پر ہے ۔ کموڈٹیز کے ساتھ منسلک رسک کا انحصار ان کے مقصود استعمال اور اِس پر ہے کہ وہ کس قدر پراسِس کی گئی ہیں ۔ کموڈٹی پی آر ایز ( Commodity PRAs ) یہ تعین کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ آیا ایک خاص کموڈٹی پیسٹس کی نقل و حرکت کے لئے رسکس سے دوچار کرتی ہے اور ، اگر ایسا ہے ، تو کیا ان رسکس سے نمٹنے کے لئے موزوں اقدامات کا اطلاق کیا جا سکتا ہے ۔ کموڈٹی درآمد یا برآمد کرنے کے پی آر ایز ( PRAs ) تجارتی شراکت داروں کے درمیان تکنیکی کمیونیکشن کی دستاویزات ہیں ۔ اس وجہ سے ، یہ انتہائی اہم ہے کہ یہ دستاویزات شفاف اور ہم آہنگ ہوں اور ایسے نتائج پیش کریں جن کا سائنسی اور دیگرشواہد کے ذریعے جواز اور حمایت کی جا سکے۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے ماڈیول کے خلاصے کا انتخاب کریں یا یہاں پر کلک کریں ۔