سبق ۳: پیسٹ رسک انالیسز کی اقسام

موضوع ۲ : آرگینزم پی آر اے  (Organism PRA)

آرگینزم پی آر ایز واحد آرگینزم پر کئے جانے والے انالیسز ہیں ۔ ایک آرگینزم پی آر اے  ( Organism PRA ) اُن آرگینزمز کے لئے کیا جا سکتا ہے جو کہ ابھی تک ایک ملک میں موجود نہ ہوں یا اُن آرگینزمز کے لئے جو پہلے ہی متعارف ہو چکے ہیں ۔ یہ  تمام کے تمام آرگینزمز معلوم پیسٹس نہیں ہیں ۔ یاد کریں کہ آرگینزم پی آر اے (Organism PRA ) ، فائدہ مند آرگینزمز درآمد کرنے کے رسکس  کا اندازہ لگانے کے لئے مفید ہو سکتا ہے ۔ اس موضوع میں ، آپ آرگینزم پی آر اے  ( Organism PRA ) کے لئے دو بنیادی اپلیکیشنز ( Applications )  اور ان انالیسز کی وسعت کے بارے میں سیکھیں گے ۔

مقاصد :

  • وضاحت کرنا کہ آرگینزم پی آر اے  (Organism PRA) کس طرح اُن پیسٹس کے لئے اقدامات کی تشکیل کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے جو ایک علاقے یا ملک میں ابھی تک موجود نہ ہوں ۔
  • وضاحت کرنا کہ آرگینزم پی آر اے   ( Organism PRA )کس طرح اُن پیسٹ سپیشیز( Species )  کو ہدف بنانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے جو ایک علاقے یا ملک میں پہلے ہی آ چکی ہوں ۔
  • کچھ سوالوں کی فہرست بنانا جن کا ایک آرگینزم پی آر اے   ( Organism PRA )میں عام طور پر انالیسز کیا جاتا ہے ۔
آرگینزم یا پیسٹ کا مخصوص پی آر اے کیا ہے ؟

آرگینزم پی آر ایز   عام طور پر ایک  سپیشیز پر توجہ دیتا ہے ، مثال کے طور پر ، فروٹ فلائی کی ایک سپیشیز(Species)  ، پیتھو جینک بیکٹیریا( Pathogenic Bacteria)  ، یا ویڈ (جڑی بوٹی Weed) ۔ تاہم ، بعض اوقات یہ آرگینیزمز کے ایک پورے گروپ کا انالیسز کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ، جیسے  کہ بارک بیٹلز  ( Bark Beetles )یا فائٹو فتھورا ایس پی پی  (.Phytophothora spp)۔ فنجائی  (Fungi )۔ آرگینزم پی آر ایز  (Organism PRAs) اس وقت بھی کئے جا سکتے ہیں جب فائدہ مند آرگینزمز درآمد کرنے کے رسک انالیسزکیا جارہا ہو۔

نئے پیسٹس کے لئے پی آر ایز  (PRAs)

زیادہ تر صورتوں میں ، پیسٹ کا مخصوص پی آر اے  ( PRA ) اُن آرگینزمز کو ہدف بناتا ہے جو کہ پی آر اے علاقے میں ابھی تک موجود نہیں ہیں ( مثال کے طور پر ، ایک قرنطینہ  میں رکھا گیا پیسٹ - Quarantine Pest) ۔ اس صورت میں ، پی آر اے  ( PRA ) یہ تعین کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے :

۱۔آیا پیسٹ کے   پی آر اے  علاقے ( PRA Area )کے متعارف ہونے کا امکان ہے

۲۔ پیسٹ کے متعارف ہونے کی صورت میں ممکنہ نتائج

۳۔ اگر ضروری ہو تو پیسٹ کے داخلے کی روک تھام کے لیے مناسب کاروائیاں

 کچھ صورتوں میں ، آرگینزم کو ایک "سر پر منڈلاتا" رسک سمجھا جا سکتا ہے ۔ مثال کے طور پر ، ایک پیسٹ جو ایک ملک میں نہیں ہوتا لیکن وہ اس ملک کی درآمدات میں
با قاعدگی سے پکڑا جاتا ہے تو اسے ایک سر پر منڈلاتا رسک سمجھا جاتا ہے ۔ ایک ہمسایہ ملک میں پایا جانے والا ایک نیا پیسٹ بھی ایک سر پر منڈلاتا رسک سمجھا جائے گا ۔ ان صورتحالوں میں ، آرگینزم پی آر اے   (Organism PRA) کرنا ہنگامی ضرورت سمجھا جاتا ہے کیونکہ متعارف ہونے کا امکان ہے ، اور لہٰذا رسک  کو اونچے درجے کا سمجھا جاتا ہے ۔

 پہلے سے متعارف پیسٹس کے لئے پی آر ایز (PRAs)

ایک آرگینزم پی آر اے (Organism PRA) ان آرگینزمز کو بھی ہدف بنا سکتا ہے جو ارادی یا غیر ارادی طور پر ،   پہلے ہی ایک علاقے میں متعارف ہو چکے ہوں ۔ ارادی طور پر متعارف ہونے کی ایک مثال فائدہ مند آرگینزمز ہیں ۔ ایک غیر ارادی طور پر متعارف ہونے کی مثال ایک نئے پیسٹ کی سپیشیز (Species)  ہے ۔ جب ایک مرتبہ ایک پیسٹ ایک ملک میں ترویج پا جاتا ہے ، تو یہ تعین کرنے کے لئے پی آر اے  (PRA) کا استعمال کیا جا سکتا ہے کہ آیا اس پیسٹ کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے ہیں یا اس کا انسداد کرنا ہے ۔ پی آر اے  (PRA) یہ اندازہ لگانے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے کہ اِن اقدامات کی کامیابی کا کتنا امکان ہے ۔

ایک آرگینزم پی آر اے (Organism PRA) کی وسعت

آرگینزم پی آر اے   ( Organism PRA ) کی وسعت کا تعین پی آر اے  (PRA) کی وجہ یا مقصد سے کیا جاتا ہے ۔ جب ایک انفرادی سپیشیز (Species)  کے لئے آرگینزم پی آر اے ( Organism PRA )  کیا جاتا ہے ، تو وسعت عام طور پر بالکل واضح ہے ۔ انالیسز عام طور پر اس طرح کے سوالات کے جوابات دیتا ہے :

  • پیسٹ کے ایک نئے علاقے میں داخل ہونے کا کتنا امکان ہے ؟
  • کونسے ایسے ممکنہ راستے ہیں جن کی پیروی کر تے ہوئے پیسٹ ایک نئے علاقے میں متعارف ہو سکتا ہے ؟
  • نئے علاقے میں پیسٹ کی ترویج کا کیا امکان ہے ؟
  • ایک نئے علاقے میں پیسٹ کے متعارف ہونے کے بعد اس کا کس راستے / راستوں کی پیروی کا امکان ہے (اس کا مطلب ہے کہ کیا پیسٹ متعارف ہونے کے بعد پھیل سکتا ہے)؟
  • کن اقسام کے اثرات کی امید کی جا سکتی ہے ؟
  • نتائج کی امکانی شدت کیا ہے ؟
  • پیسٹ کی آمد کی روک تھام یا اگر پیسٹ آ جاتا ہے تو اس کے کنٹرول یا انتظام کے لئے کیا اقدامات لاگو کئیے جا سکتے ہیں ؟
  • اقدامات کتنے موزوں ہو ں گے ؟
  • اقدامات لاگت کے لحاظ سےکتنے موثر ہوں گے ؟

آرگینزم کی سطح کے پی آر ایز  (PRAs) کے لئے ایک مشہور ماڈل ای پی پی او (EPPO) پی آراے (PRA)  کے فیصلے کی مدد کی سکیم  (PRA Decision Support Scheme) کے طور پر قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹس کے لئے یورپئین اور میڈی ٹرینیئین پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن  (European and Mediterranean Plant Protection Organization) کی جانب سے تشکیل دیا گیا تھا (EPPO , ۲۰۰۷) ۔ یہ ماخذ مندر جہ ذیل ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہے : http://archives.eppo.int/EPPOStandards/pra.htm

آرگینزم پی آر ایز  (Organism PRAs) مخصوص سپیشیز پر کئے جانے والے انالیسز ہیں ۔ ان آرگینزمز کے لئے جو ایک ملک میں ابھی موجود نہیں ہیں ایک آرگینزم پی آر اے   (Organism PRA) یہ تعین کرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے کہ کیا ایک ملک کے اندر ایک پیسٹ کے متعارف ہونے کا امکان ہے اور ، اگر ایسا ہے ، تو ممکنہ نتائج کیا ہوسکتے ہیں ۔ آرگینزم پی آر ایز  ( Organism PRAs) ان آرگینزمز پر بھی کیا جا سکتا ہے جو پہلے ہی متعارف ہو چکے ہوں چاہے ارادی طور پر (جیسے کہ فائدہ مند آرگینزمز) یا غیر ارادی طور پر ( جیسے کہ ایک نئی پیسٹ سپیشیز ) ۔ آرگینزم پی آر ایز  ( Organism PRAs) کی وسعت کا تعین ، جیسا کہ دوسرے تمام پی آر ایز  (PRAs) کے ساتھ ہے ، بنیادی طور پر پی آر اے  (PRA) کے مقصد سے کیا جاتا ہے ۔

 جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع  ۳   کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔