سبق ۲: پیسٹ رسک انالیسز میں اصطلاحات اور غیر یقینی صورتحال

موضوع ۱ : پی آر اے (PRA) میں اہم اصطلاحات اور تصورات

اس موضوع میں ، آپ ان اصطلاحات اور تعریفوں کے بارے میں سیکھیں گے جو پی آر اے (PRA) کے لئے اہم ہیں ۔ آئی پی پی سی (IPPC) کا ایک حوالہ جاتی معیار ہے ، آئی ایس پی ایم(ISPM)نمبر۔ ۵   نباتاتی حفظانِ صحت کی اصطلاحات کی لغت – جو دنیا بھر میں تحفظ نباتات کی سرگرمیوں کی اصطلاحات اور تعریفوں کی مخصوص مطلب کے ساتھ فہرست پیش کرتی ہے ۔ آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۔۵آئی پی پی سی (IPPC) اور اس کے بین الاقوامی معیارات کے اطلاق کے ساتھ منسلک ایک ہم آہنگ ، بین الاقوامی طور پر اتفاق کئے گئے الفاظ کے ذخیرے کی فراہمی کے لئے تشکیل دیا گیا تھا ۔

مقاصد:

  • ہم آہنگی کو فر وغ دینے اور کمیونیکیشن کو بہتر بنانے میں بین الاقوامی طور پر اتفاق کی گئی تحفظ نباتات کی تعریفوں کی اہمیت کی وضاحت کرنا جب تحفظ نباتات کے معاملات پر غور کیا جارہا ہو ۔
  • سمجھنا کہ نباتاتی حفظانِ صحت کی اصطلاح کیسے شامل ، ترمیم ، اور اپ ڈیٹ کی جاتی ہے ۔
  • پیسٹ رسک انالیسز کی  اصطلاح کا جائزہ لینا اور اس کی وضاحت کرنا ۔
  • قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹ کے تصور بشمول اس کے ضروری اجزا کی وضاحت کرنا ۔
  • اقدامات کے تصور کی وضاحت کرنا اور متعلقہ اصطلاحات کی تعریف پیش کرنا ۔
نباتاتی حفظانِ صحت کی اصطلاحات اور پی آر اے

آئی پی پی سی (IPPC) کی جانب سے اپنائے گئے حوالہ جاتی معیارات میں ایک سب سے اہم آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۔ ۵ ۔ نباتاتی حفظانِ صحت کی اصطلاحات کی لغت ہے ( آئی پی پی سی  ، ۲۰۱۳ ) ۔ یہ حوالہ جاتی معیار اصطلاحات ( اور تعریفوں ) کا مجموعہ ہے جو تحفظ نباتات میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہیں ۔ آئی ایس پی ایم  نمبر ۔۵  ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے اور آئی پی پی سی   سے متعلق معاہدے کرنے والی پارٹیز کے درمیان نباتاتی حفظانِ صحت کے معاملات کی کمیونیکیشن اور سمجھ بوجھ کو بہتر بناتا ہے ۔ تحفظ نباتات کی تمام سرگرمیوں کے لئے اہم اصطلاحات اور تعریفوں میں اضافے ، حذف کرنے ، ترمیم ، یا مزید وضاحت کے لئے ئی ایس پی ایم  نمبر ۔۵ سالانہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے ۔ نیچے ، ہم پیسٹ رسک انالیسز کے لئے انتہائی اہم اصطلاحات اور اور تعریفوں کا جائزہ لیں گے اور ان کے مخصوص مفہوم کا مطالعہ کریں گے ۔ ہم آہنگ بنائی گئی اصطلاحات کی اہمیت نہ صرف اصطلاحات کی تشریح کرنے ، بلکہ اصطلاحات میں شامل تصورات اور نازک فرق کو بیان کرنے پر منحصر ہے ۔    

پیسٹ رسک انالیسز
ISPM No. 5

آئی ایس پی ایم  نمبر ۔۵ پیسٹ رسک انالیسز کو اس طرح بیان کرتا ہے :

" حیاتیاتی یا سائنسی اور اقتصادی شواہد کا جائزہ لینے کا عمل ، اس تعین کے لئے کہ کیا ایک آرگینزم ایک پیسٹ ہے ، کیا اس کا انضباط کیا جانا چاہیئے ، اور اس کے خلاف اٹھائے جانے والے کسی نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات کی طاقت کیا ہونی چاہئے ۔ "  

آئیے اس تعریف کے ہر حصے کا زیادہ قریب سے جائزہ لیں ۔

  • "حیاتیاتی یا سائنسی اور اقتصادی شواہد کا جائزہ لینے کا عمل" ہمیں یاد کراتا ہے کہ پیسٹ رسک انالیسزمختلف اقسام کے شواہد کی بنیاد پر ہونا چاہیئے ۔
  • پیسٹ رسک انالیسز "اس تعین کے لئے کہ کیا ایک آرگینزم ایک پیسٹ ہے" ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ فیصلہ کرنے کے لئے کہ کیا سوال میں آرگینزم نباتات کے لئے نقصان دہ ہے ، متعلقہ حیاتیاتی شواہد استعمال کئے جانے چاہیئیں ۔
  • اگر پیسٹ نقصان دہ تصور کیا جاتا ہے ، تو "کیا اسے ریگولیٹ کیا جانا چاہیئے" کے بارے میں ایک فیصلہ ضرور کیا جانا چاہیئے ۔ یہ فیصلہ اس جانچ پڑتال سے کیا جاسکتا ہے کہ کیا آرگینزم ایک قرنطینہ میں رکھا گیا پیسٹ یا ایک ریگولیٹ کیا گیا قرنطینہ میں نہ رکھا گیا پیسٹ کی تعریف پر پورا اترتا ہے ۔ قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹ کو نیچے دیکھیں ۔
  • آپ نیچے دیکھیں گے کہ قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹ کی تعریف کے مطابق "ضروری" ہے کہ آرگینزم اقتصادی نقصان کے سبب "بننے کا امکان" رکھتا ہو ۔ لہٰذا ، اقتصادی شواہد کا جائزہ لینے کی ضرورت واضح ہے ۔
  • آخر میں ، پیسٹ رسک انالیسز کو پیسٹ کے خلاف "اٹھائے جانے والے کسی نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات کی طاقت" کا تعین ضرور کرنا چاہیئے ۔ تعریف کا یہ حصہ نشاندہی کرتا ہے کہ رسک کی سطح ( ایک پیسٹ موجود ہو سکتا ہے ) اور اس پیسٹ کے لئے اطلاق کی گئی رسک مینجمنٹ ( اقدامات ) کی سطح ( طاقت ) کے درمیان ایک واضح تعلق ہونا چاہیئے ۔   
قرنطینہ میں رکھا گیا پیسٹ
Quarantine pest

آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۔۵ قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹ کی تعریف کچھ اس طرح کرتا ہے

" ایک علاقے کے لئے ممکنہ اقتصادی اہمیت کا ایک پیسٹ جس کی وجہ سے علاقہ رسک سے دوچارہو گیا ہو اور ابھی وہاں موجود نہ ہو ، یا وسیع پیمانے پر پھیلا نہ ہو اور سرکاری طور پر کنٹرول کیا جارہا ہو ۔ "

یہ پیسٹ رسک انالیسز کے لئے بنیادی اصطلاح ہے ۔

اِس تعریف میں آئی پی پی سی (IPPC) اور ایس پی ایس معاہدے سے متعلق بہت سے اہم تصورات اور اصول شامل ہیں ۔ آئیے اس کے اجزا پر علیحدہ علیحدہ غور کریں اور ہر ایک کے پس پردہ ریگولیٹری مضمرات کا جائزہ لیں ۔  

  • "ممکنہ اقتصادی اہمیت کا ایک پیسٹ" یہ بیان واضح طور پر نشاندہی کرتا ہے کہ اقتصادی نقصان کے لئے پیسٹ سے منسلک کچھ امکان ضرور ہوگا ۔ آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۔۵ اور ۱۱ ایک پیسٹ کی ممکنہ اقتصادی اہمیت کا تعین کرتے ہوئے جن عوامل پر غور کرنا چاہیئے ان کے بارے میں راہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ یہ اضافی راہنمائی ہمیں بتاتی ہے کہ سماجی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی اثرات بھی اقتصادی اثرات کے طور پرسمجھے جا سکتے ہیں ۔
  • "اس کی وجہ سے رسک سے دوچار کردیئے گئے علاقے کے لئے" یہ بیان تجویز کرتا ہے کہ جب پیسٹ کے اقتصادی نقصان کی وجہ بننے کے امکان پر غور کر رہے ہوں تو ایک مخصوص علاقے کا تعین کیا جانا چاہیئے ۔ سارے پی آر اے کے علاقے میں پیسٹ کی ترویج ہو بھی سکتی ہے اور نہیں بھی ہو سکتی ( پی آر اے ( PRA ) علاقہ وہ علاقہ ہے جہاں پیسٹ رسک انالیسزکیا جاتا ہے ) ۔ لہٰذا رسک سے دوچار علاقہ ، وہ علاقہ ہے جہاں پیسٹ کی ترویج ہو سکتی ہے ، اور پی آر اے علاقہ ، وہ علاقہ جس پر پیسٹ رسک انالیسز میں غور کیا جاتا ہے ، دونوں کے درمیان تفریق کرنا فائدہ مند ہوتا ہے ۔ کئی مرتبہ یہ علاقے ایک جیسے ہوتے ہیں ، لیکن بڑے ممالک کے لئے جن کے بہت سے مختلف موسمیاتی زونز ہیں ، رسک سے دوچار علاقہ ، پی آر اے ( PRA ) علاقے کا ایک چھوٹا حصہ ہو سکتا ہے ۔  
  • "اور ابھی وہاں موجود نہ ہو ، یا وسیع پیمانے پر پھیلا نہ ہو اور سرکاری طور پر کنٹرول کیا جارہا ہو ۔" پہلا بیان ہمیں بتاتا ہے کہ ایک پیسٹ کے لئے ایک “ قرنطینہ میں رکھا گیا پیسٹ “ ہونے کے لئے ، اسے اس ملک میں پایا نہیں جانا چاہیئے ۔ یاد کریں کہ تکنیکی جواز اور قومی برتاؤ کے اصول ایس پی ایس معاہدے اور آئی پی پی سی ( IPPC ) میں کہتے ہیں کہ ایک پیسٹ کے خلاف اقدامات تکنیکی طور پر قابل جواز نہیں ہیں اگر پیسٹ ایک ملک میں پہلے ہی پایا جاتا ہے اور سرکاری طور پر کنٹرول نہیں کیا جارہا ہے ۔ بیان کا اگلا حصہ نشاندہی کرتا ہے کہ ایک استثنٰی دیا جاسکتا ہے اگر پیسٹ کا پھیلاؤ محدود ہے اور وہ ایک سرکاری کنٹرول کے تحت ہے ( محدود کرنے یا خاتمے کے پروگرامز این پی پی او  ( NPPO )کی جانب سے سرکاری طور پر کئے جاتے ہیں )
  • "قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹ" کی وضاحت ، ٹیکسون (Taxon)  سے مختلف نہیں ہے : اصطلاح کا اطلاق تمام متعلقہ ٹیکسا (Taxa)  پر ہوتا ہے جس میں آرتھو پوڈز (Arthopodes) ، دیگر ان ورٹی بریٹس (Invertebrates)  [ جیسے کہ مولسکس (Mollusks)  اور نیما ٹوڈز (Nematodes)] ، پیتھوجنز ، اور ویڈز (جڑی بوٹیاں) شامل ہیں ۔
پاتھ وے
Pathway

آئی ایس پی ایم ( ISPM ) نمبر ۔۵ پاتھ وے کی وضاحت اس طرح کرتا ہے "کوئی بھی ذریعہ جو ایک پیسٹ کے داخلے یا پھیلاؤ کی اجازت دیتا ہے" ۔ جب پی آر اے کر رہے ہوں ، تو پاتھ وے ( پاتھ ویز ) کی وضاحت کرنا اہم ہے جس کے ذریعے پیسٹ داخل / یا پھیل سکتا ہے ۔ پی آر اے ز ( PRAs) پیسٹس کے گروپس پر کئے جاسکتے ہیں جو ایک واحد مقررہ پاتھ وے کی پیروی کرتے ہیں ( مثال کے طور پر ، نباتات اور نباتاتی پروڈکٹس ) یا ایک واحد پیسٹ پر مرکوز ہو سکتے ہیں جو ایک یا زیادہ پاتھ ویز کی پیروی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

دیگر "پیسٹ" کی اصطلاحات

قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹ کی اوپر بتائی گئی تعریف کے علاوہ ، آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۔۵ میں پیسٹس کی تشریح اور وضاحت کے لئے استعمال کی جانے والی بہت سی اضافی اصطلاحات ہیں ۔ ان اصطلاحات کے درمیان تفریق کرنے اور ان کے درمیان تعلق کو سمجھنے کے قابل ہونا اہم ہے ۔ مزید جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے ڈایا گرام میں اصطلاحات کے اوپر اپنا کمپیوٹر ماؤس رکھیں ۔  

Interrelationship Between

Pest Regulated pest Non-quarantine pest Contaminating pest Regulated Non-quarantine pest Quarantine pest
نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات

جب پیسٹ رسک مینجمنٹ ( جو اس سلسلے میں ایک آئندہ ماڈیول کا مضمون ہے ) کے بارے میں بات چیت کر رہے ہوں ، تو نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات سے متعلق اصطلاحات کے ایک مجموعے کو سمجھنا اہم ہے جو رسک میں کمی ، خاتمے یا اس کے انتظام کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ آئیے آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۔۵ میں ان اصطلاحات کی تعریفوں کا مختصراً جائزہ لیں ۔ ان اصطلاحات پر رسک مینجمنٹ ماڈیول میں زیادہ تفصیل سے بات چیت کی جائے گی ۔

نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات
کوئی بھی قانون سازی ، قواعد و ضوابط ، یا سرکاری طریقہ کار ، جن کا مقصد قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹس کے متعارف ہونے اور / یا پھیلاؤ کی روک تھام یا ریگولیٹڈ قرنطینہ میں نہ رکھے گئے پیسٹس کے اقتصادی اثرات کو محدود کرنا ہو ۔

 نباتاتی حفظانِ صحت کا اقدام ایک بہت وسیع یا "چھاتر" اصطلاح ہے جو پیسٹ رسک کے انتظام سے متعلق متعدد قریب ترین تعریفوں کا احاطہ کرتی ہے ۔ یہ قریب ترین اصطلاحات کی درجہ ذیل میں وضاحت کی گئی ہے ۔

Terms to Know and Understand: Measures

Phytosanitary legislation Phytosanitary procedure Phytosanitary action

مخصوص حالات میں نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات ( جیسے کہ ہنگامی اقدامات ، عبوری اقدامات ، اور اضافی اقدامات ) کے اطلاق سے متعلق دیگر اصطلاحات کی وضاحت  رسک مینجمنٹ ماڈیول میں کی جائے گی ۔  

پی آر اے ( PRA ) سے متعلقہ دیگر اصطلاحات

یہ تعریفیں آئی ایس پی ایم ( ISPM ) نمبر ۔۵ سے لی گئی ہیں ۔

پیسٹ رسک ( قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹس کے لئے )
ایک پیسٹ کے متعارف ہونے اور پھیلاؤ اور اس سے منسلک ممکنہ اقتصادی نتائج کی شدت کا احتمال ۔
پیسٹ رسک اسیسمنٹ ( قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹس کے لئے )
ایک پیسٹ کے متعارف ہونے اور پھیلاؤ کے احتمال اور اس سے منسلک ممکنہ اقتصادی نتائج کی شدت کا انالیسز ۔
پیسٹ رسک کی مینجمنٹ ( قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹس کے لئے )
 پیسٹ کے متعارف ہونے اور پھیلاؤ کے رسک میں کمی کے لئے آپشنز کا انتخاب اور تجزیہ ۔

مندرجہ ذیل تعریف نباتاتی حفظانِ صحت کی کمیونٹی سے نہیں آتی ۔ اس کے باوجود ، یہ رسک انالیسز کے اجزا ( رسک اسیسمنٹ ، رسک مینجمنٹ ، اور رسک کمیو نیکیشن ) کی اہمیت واضح کرتی ہے جیسے کہ اس ماڈیول میں پہلے بیان کیا گیا ہے ۔

رسک اسَیسمنٹ
رسک کا جائزہ لینا ( یا اندازہ لگانا ) ، رسک  کا انتظام کرنا ، اور رسک کے بارے میں مطلع کرنے کا طریقہ ۔

اس کے وسیع ترین معنی میں ، رسک کمیونیکیشن رسک  کی وضاحت کرنے کا عمل ہے ۔ رسک کمیونیکیشن کی آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۔۵ میں تشریح نہیں کی گئی ہے ، لیکن آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۔ ۲ (رسک انالیسز کے لئے فریم ورک ) میں اس کا ذکر کیا گیا ہے ۔ آئی ایس پی ایم ( ISPM ) نمبر ۔۲ بیان کرتا ہے کہ رسک  کمیونیکیشن ایک انٹر ایکٹو (Interactive) عمل ہے جو این پی پی او (NPPO) اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان معلومات کے تبادلے کی اجازت دیتا ہے ۔ رسک کمیونیکیشن بعد میں آنے والے ماڈیول کا مضمون ہو گا ۔

پی آر اے اصطلاحات کی مثال

اب جب کہ آپ کو چند بنیادی نباتاتی حفظانِ صحت کی اصطلاحات سے واقفیت حاصل کرنے کا موقع مل چکا ہے ، تو مندرجہ ذیل مثال میں ان تعریفوں کے بارے میں اپنی سمجھ بوجھ چیک کریں ۔

بوگس ٹیری بلس ( Bugus Terribilis )  ایکسپورٹ لینڈ میں پایا جاتا ہے ، لیکن امپورٹ لینڈ میں اس کی موجودگی ظاہر نہیں ہوتی ۔ امپورٹ لینڈ ایک زرعی کموڈٹی ایکسپورٹ لینڈ سے برآمد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ، لیکن اسے یقین نہیں ہے کہ کہیں بوگس ٹیری بلس ( Bugus Terribilis )  ان کے ملک کے لئے ایک رسک تو نہیں بن جائے گا ۔

امپورٹ لینڈ کو یہ تعین کرنے کے لئے کیا کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے کہ کہیں بوگس ٹیری بلس ( Bugus Terribilis )  ان کے ملک کے لئے ایک رسک تو نہیں بن جائے گا ؟

بوگس ٹیری بلس ( Bugus Terribilis )  کے لئے ایک پی آر اے ( PRA ) کیا جانا چاہیئے ۔

امپورٹ لینڈ کے نکتہ نظر سے بوگس ٹیری بلس ( Bugus Terribilis ) کس قسم کا پیسٹ ہو سکتا ہے ؟

امپورٹ لینڈ کے لئے بوگس ٹیری بلس ( Bugus Terribilis ) قرنطینہ میں رکھا گیا پیسٹ ہو سکتا ہے ۔

قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹ کی وضاحت آئی ایس پی ایم نمبر ۔ ۵ میں اس طرح کی گئی ہے ، "ایک علاقہ کے لئے ایک ممکنہ اقتصادی اہمیت کا ایک پیسٹ جس کی وجہ سے علاقہ رسک سے دوچار ہوگیا ہو اور وہ ابھی وہاں موجود نہ ہو ، یا وسیع پیمانے پر پھیلا نہ ہو اور سرکاری طور پر کنٹرول کیا جارہا ہو ۔"

امپورٹ لینڈ کے لئے ، ایک قرنطینہ میں رکھے گئے پیسٹ کی شرائط پر پورا اترنے کی خاطر ، بوگس ٹیری بلس ( Bugus Terribilis ) کو مندجہ ذیل شرائط پر پورا اترنے کی ضرورت ہوگی :

  • بوگس ٹیری بلس ( Bugus Terribilis ) ، ملک  بی  کے لئے ممکنہ اقتصادی اہمیت (موجودہ نباتاتی وسائل میں) رکھتا ہے ۔ اس تعین کے لئے پیسٹ رسک اسَیسمنٹ کا استعمال کیا جاسکتا ہے ( اوپر دی گئی پیسٹ رسک اسَیسمنٹ کی تعریف کا مطالعہ کریں ) ۔
  •  ملک بی  کو شاید سرویلینس کے ذریعے یہ یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہوگی کہ بوگس ٹیری بلس ( Bugus Terribilis ) اس کے اپنے ملک ( ملک  بی ) میں موجود نہیں ہے ( جو نباتاتی حفظانِ صحت کا ایک عمل ہے – اوپر دی گئی تعریف کا مطالعہ کریں ) ۔
  • اگر بوگس ٹیری بلس ( Bugus Terribilis ) کی ، ملک بی میں موجود ہونے کا تعین کر لیا جاتا ہے ، تو اس کے پھیلاؤ کی حد کا علم ضرور ہونا چاہیئے ( دوبارہ ، شاید سرویلینس کے ذریعے جو نباتاتی حفظانِ صحت کا ایک عمل ہے – اوپر دی گئی تعریف کا مطالعہ کریں ) ، اور این پی پی او کی جانب سے کسی سرکاری پروگرام ( سرکاری کنٹرول ) کی صورتحال کی تصدیق کی جانی ضروری ہے ۔
  • اگر بوگس ٹیری بلس ( Bugus Terribilis ) کی ، ملک بی میں موجود نہ ہونے کا تعین کر لیا جاتا ہے اور پیسٹ رسک اسیسمنٹ تعین کرتی ہے کہ اقتصادی نقصان کے لئے رسک زیادہ ہے ، تب ملک  بی  اور ملک اے  کو بوگس ٹیری بلس کے رسک کے انتظام کے لئے دونوں ممالک کے لئے قابل قبول نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات ( اوپر دی گئی تعریف کا مطالعہ کریں ) کے حوالے سے ایک معاہدہ کرنا چاہیئے ۔

اس موضوع میں ، ہم نے نباتات کی صحت کی چند اہم اصطلاحات کا احتیاط سے جائزہ لیا جو پیسٹ رسک انالیسز اور اس کے اجزا ( رسک اسیسمنٹ ، رسک مینجمنٹ ، اور رسک کمیونیکیشن ) سے براہ راست تعلق رکھتی ہیں ۔ آپ کو یاد دلایا گیا کہ نباتاتی حفظانِ صحت کی اصطلاحات کی لغت ( آئی ایس پی ایم (ISPM) نمبر ۔ ۵ ) آئی پی پی سی (IPPC) کی کونٹریکٹنگ پارٹیز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے اور نباتاتی حفظانِ صحت کے معاملات کی کمیونیکیشن اور سمجھ بوجھ کو بہتر بناتی ہے ۔

جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو میں سے موضوع   ۲   کا انتخاب کریں یا یہاں کلک کریں ۔