سبق ۱: رسک انالیسز کا تعارف

موضوع ۴ : پودے کی صحت عامہ کے تحفظ میں آئی پی پی سی ، آر پی پی اوز ، اور این پی پی اوز کے کردار

آپ نے اس سے پہلے کے ماڈیولز میں آئی پی پی سی کے بارے میں جانا ۔ موضوع ۴میں ، ہم مختصر طور پر جائزہ لیں گے کہ آئی پی پی سی نباتات کی صحت عامہ کے تحفظ کے لئے کس طرح کام کرتا ہے ۔ ہم معلومات ، معلومات کے تبادلے اور تحفظ نباتات کی قومی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے حوالے سے آئی پی پی سی کی شرائط پر بات چیت کریں گے ۔

مقاصد:

  • آئی پی پی سی کے عام مقصد کا جائزہ لینا
  • آئی پی پی سی کے تحت معلومات کے تبادلے کی شرائط کا جائزہ لینا
  •  پیسٹ رسک انالیسز کے لئے آئی پی پی سی کی تعریف فراہم کرنا
  • سرکاری رابطہ مرکز کے کام کی وضاحت کرنا
  • سرکاری معلومات کی اقسام کی مثالیں فراہم کرنا جن سے معاہدہ کرنے والے فریقین کو مطلع کیا جانا چاہیئے
  • تحفظ نباتات  کی علاقائی تنظیموں (آر پی پی او ز) [Regional Plant Protection Organizations (RPPOs)] اور تحفظ نباتات  کی قومی تنظیموں (این پی پی اوز) [National Plant Protection Organizations (NPPOs)] کے بنیادی افعال کا مختصر طور پر جائزہ لینا اور یہ آئی پی پی سی کے ساتھ کس طرح مل کر کام کرتی ہیں ۔ 

 اس سے پہلے ، آپ نے جانا کہ :

Role of Various Organizations in Protecting Plant Health
  • ایس پی ایس معاہدے میں آئی پی پی سی کی شناخت نباتات کی صحت عامہ کے لئے معیار مقرر کرنے والی باڈی کے طور پر کی گئی ہے ۔
  • آئی پی پی سی کا مقصد پیسٹس کے متعارف ہونے پر اور پھیلاؤ سے نباتاتی وسائل کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔
  • آئی پی پی سی پیسٹس کا پھیلاؤ روکنے میں بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔
  • اگرچہ آئی پی پی سی بین الاقوامی تجارت کے لئے واضح طور پر شرائط بناتا ہے ، لیکن بنیادی طور پر یہ تحفظ نباتات کا ایک معاہدہ ہے ۔
  • تمام نباتات ، یعنی جنگلی، کاشت شدہ آئی پی پی سی کے دائرہ کار میں آتے ہیں ، اسی طرح جنگلات، زرعی فصلات غرض یہ کہ ہر وہ شے جو کسی پیسٹ کو متعارف کرنے یا پھیلانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اسکے دائرہ کار میں شامل ہے ۔
  • آئی پی پی سی کے تحت ، پیسٹ کی اصطلاح کسی بھی آرگینزم کا حوالہ دیتی ہے جو نباتات یا نباتات کی صحت عامہ کے لئے نقصان دہ ہو : اس میں پودوں کے پیتھوجنز  (Pathogens)[ فنجائی (Fungi) ، وائرسز (Viruses) ، بیکٹیریا ( Bacteria) ، نیما ٹوڈز (Nematodes) ] ، آرتھرو پوڈز (Arthropods) [ کیڑے مکوڑے ( Insects ) ، اور مائیٹس (Mites) ] ،  دیگر اقسام کے انورٹی بریٹس (Invertebrates) [ مولسکس (Mollusks) ] ، اور جڑی بوٹیاں ( Weeds ) شامل ہیں ۔  
معلومات کا تبادلہ

آئی پی پی سی کے پاس معلومات کے تبادلے سے متعلق بہت سی دفعات ہیں ( ایف اے او ، ۱۹۹۷ ) ۔ آرٹیکل IV ( قومی تحفظ نباتات کے لئے نتظیمی انتظامات سے متعلق عام دفعات ) اور آرٹیکل VII ( درآمدات سے متعلقہ شرائط ) پیسٹ کی حیثیت ، سرویلینس ، اور ملک کے انضباط میں لائے گئے پیسٹس پر معلومات کی دفعات کے لئے شرائط کا احاطہ کرتے ہیں ۔  آرٹیکل VIII  ( ایف اے او ،  ۱۹۹۷ ) معلومات کے تبادلے کے لئے شرائط کے بارے میں بالکل واضح ہے ۔

۱ – معاہدہ کرنے والے فریقین اس کنوینشن کے مقاصد کے حصول میں ایک دوسرے کے ساتھ ہر ممکن حد تک عملاً بھر پور تعاون کریں گے ، اور خصوصاً ان حوالوں سے :

 الف -  نباتات کے پیسٹس ، بالخصوص واقعے کی رپورٹنگ ، پیسٹس کی وباء یا پھیلاؤ جو فوری نوعیت کا یا ممکنہ رسک پرمعلومات کے تبادلے میں تعاون ، ایسے طریقہ کار کے مطابق جو کمیشن کی جانب سے تشکیل دیئے ہوئے ہوسکتے ہیں :

ب -  ایسے پیسٹس ، جو فصل کی پیداوار کے لئے سنجیدہ نوعیت کا خطرہ ہوں اور ان سے لاحق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہو، ان سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن حد تک خصوصی مہمات میں شرکت کرنا ;اور

ج - پیسٹ رسک انالیسز کے لئے ضروری تکنیکی اور حیاتیاتی معلومات فراہم کرنے میں ممکنہ حد تک عملی طور پر تعاون ۔

معاہدہ کرنے والا ہر فریق اس کنوینشن کے اطلاق سے منسلک معلومات کے تبادلے کے لئے ایک رابطہ مرکز نامزد کرے گا ۔

آئی پی پی سی کا آرٹیکل VIII  ( ایف اے او ، ۱۹۹۷ )

سرکاری رابطہ مرکز

آئی پی پی سی کے تحت اس شرط کا مطلب یہ ہے کہ ہر ملک کا ایک واحد رابطہ مرکز ہونا چاہیئے جو اپنے ملک کے لئے سرکاری معلومات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہو ۔ سرکاری معلومات این پی پی او کی جانب سے آتی ہیں اور پی آر اے میں غور کئے گئے سائنسی اور دیگر اقسام کے شواہد سے مختلف ہوتی ہیں ۔ سرکاری معلومات سرکاری رابطہ مرکز کے ذریعے این پی پی او کی جانب سے نہ صرف دوسری این پی پی اوز کو، بلکہ متعلقہ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کو بھی فراہم کی جاتی ہے ۔   

سرکاری معلومات کی اقسام

آئی پی پی سی ( ایف اے او ، ۱۹۹۷ ) کے مخصوص آرٹیکلز اُس معلومات کی نشاندہی کرتے ہیں جو ممالک کو دیگر معاہدہ کرنے والے فریقین کو فراہم کرنا ضروری ہے :

  • این پی پی او کی تفصیل – آرٹیکل IV.4
  • قانون سازی – آرٹیکل  VII.2d
  • داخلے کے پوائنٹس – آرٹیکل  VII.2d
  • انضباط میں لائے گئے پیسٹس کی فہرست – آرٹیکل  VII.2i
  • ہنگامی کارروائیاں – آرٹیکل  VII.6
  • پیسٹ کی سرکاری رپورٹ – آرٹیکل VIII.1a
  • آئی پی پی سی سرکاری رابطہ مرکز - آرٹیکل  VIII.2
سرکاری معلومات کا کردار

سرکاری معلومات پیسٹ رسک انالیسز کے لئے اہم ہیں ۔ پی آر اے میں بیان کئے گئے بنیادی سوالات میں سے ایک ، ایک علاقے میں پیسٹ کی موجودگی یا غیر موجودگی ہے ( پیسٹ کی حیثیت ) ۔ سرکاری سرویلینس ( این پی پی او کی جانب سے کیا گیا ) ایک ملک میں پیسٹ کی حیثیت کا تعین کرنے کے لئے بنیاد فراہم کرتا ہے ۔ این پی پی اوز کو یہ بھی تعین کرنا چاہیئے کہ کونسے پیسٹس ریگولیٹ کئے گئے ( ضابطے میں لائے گئے ) سمجھے گئے ہیں اور یہ معلومات تجارتی شراکت داروں کو فراہم کرنی چاہیں ، بالخصوص پیسٹ رسک انالیسز کے مقاصد کے لئے ۔

دیگر سرکاری معلومات پیسٹ رسک انالیسز میں ایک کردار ادا کرسکتی ہیں ، بشمول قرنطینہ ، پیسٹ سے پاک علاقے یا پیسٹ کی کم کثرت والے علاقے قرار دیئے گئے ، اور پیسٹس کا انتظام ، محدود یا خاتمہ کرنے کے لئے ایک این پی پی او کے جاری کسی سرکاری پروگرامز کے بارے میں معلومات ۔ سائنسی اور دیگر تکنیکی معلومات بھی سرکاری معلومات میں شامل کی جاسکتی ہیں ۔ مندرجہ ذیل ٹیبل چند سائنسی اور تکنیکی معلومات کی مثالیں فراہم کرتا ہے جو پی آر اے میں شامل کی جاسکتی ہیں ۔

مضمون کے مطابق معلومات کی اقسام جن کی ضرورت ہے ۔
معلومات کی اقسام
مضمون
انورٹی بریٹس الف پودوں کے پیتھوجنز ب  جڑی بوٹیاں کموڈٹیز
یا دیگر راستے

الف -  انورٹی بریٹس (Invertebrates) میں آرتھروپوڈز (Arthropods)  اور مولسکس (Mollusks) شامل ہیں
ب - پودوں کے پیتھو جنز میں وائرسز  (Viruses) ، وائرائڈز (Viroids) ، بیکٹیریز (Bacteria)  ، فنجائی (Fungi)  ، کرومسٹانز (Chromistans)  ، فائیٹو پلازماز (Phytoplasmas)  ، اور نیما ٹوڈز (Nematodes) شامل ہیں  
ج - پیسٹس پر اثرات شامل ہوتے ہیں جو کموڈٹی کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں
± طفیلی پودوں کے مخصوص میزبان ہو سکتے ہیں : تاہم زیادہ تر جڑی بوٹیاں کسی پابندی سے آزاد رہنے والے پودے ہیں

شناخت ، اصول صنف بندی ، تشخیصیں ، اشکال اور اعضا کا علم
زندگی کی تاریخ / ترقی
علم المظاہر ( موسمی مطابقت ، بڑھوتری کا وقت ، وغیرہ )
ماحولیات ( ایکو لوجی )
عالمی تقسیم
آب و ہوا کا ڈیٹا ( بشمول پیداوار کے علاقوں کا )
میزبان سلسلہ / متبادل میزبان
±
-
منتشر ہونے کے طریقہ کار / قدرتی طور پر یا انسانی مدد کے ذریعوں سے پھیلنے کی صلاحیت / ویکٹرز
-
اقتصادی اور دیگر اثرات
-
کنٹرول کرنے کے اقدامات / مینجمنٹ
پیدوار کے علاقے اور طریقے ج
-
-
-
برداشت کے طریقے ج
-
-
-
بعد از برداشت طریقے ج
-
-
-
پروسیسنگ کی ڈگری ج
-
-
-
پیکیجنگ اور ترسیل ج
-
-
-
معلوم راستے ( بشمول پکڑنے کے ریکارڈز )
-
معائنہ ، تلاش ، اور سرویلینس کے طریقے
معلومات کے تبادلے سے متعلقہ آئی ایس پی ایم ز ( ISPMs )

معلومات اور شواہد کو دی گئی اہمیت کے سبب ، یہ حیران کن نہیں ہے کہ مخصوص بین الاقوامی معیارات معلومات اور این پی پی اوز کے درمیان معلومات کے تبادلے پر توجہ دیتے ہیں ۔ آئی ایس پی ایم نمبر ۱( تحفظ نباتات کے لئے نباتاتی حفظانِ صحت کے اصول اور بین الاقوامی تجارت میں نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات کا نفاذ ) معلومات پر شفافیت کے بنیادی اصولوں ، تکنیکی جواز ، اور تعاون کے تحت ، اور پیسٹ رسک انالیسز کے مخصوص اصولوں کے تحت ، پیسٹ کی رپورٹنگ ، اور معلومات کے تبادلے پر بحث کرتا ہے ( ایف اے او ، ۱۹۹۷ ) ۔   

پیسٹ کی حیثیت بذاتِ خود ایک معیار کا مضمون ہے ، آئی ایس پی ایم نمبر ۸ ( ایک علاقے میں پیسٹ کی حیثیت کا تعین ) ۔ یہ معیار وضاحت کرتا ہے کہ ممالک کو اپنے علاقوں میں پائے جانے والے ( یا نہ پائے جانے والے ) پیسٹس کی فہرست کس طرح بنانی چاہیئے ۔ ایک علاقے میں ایک پیسٹ کی حیثیت یہ تعین کرے گی کہ آیا اِس پیسٹ کو قرنطینہ میں رکھا گیا پیسٹ سمجھا گیا ہے اور کیا اسے ایک پیسٹ رسک انالیسز میں شامل سمجھا جانا چاہیے ۔

تحفظ نباتات کے لئے علاقائی تنظیمیں

پہلے کے ماڈیولز سے یاد کریں کہ آئی پی پی سی بہت سی ریجنل پلانٹ پرو ٹیکشن آرگنائزیشن ( آر پی پی او ز ) کو تسلیم کرتا ہے ۔ آر پی پی او ز بین الحکومتی تنظیمیں ہیں جو نیشنل پلانٹ پروٹیکشن آرگنا ئزیشن ( این پی پی اوز )(NPPOs) کے لئے علاقائی کوآرڈینیٹنگ باڈیز کے طور پر کام کرتی ہیں ۔ آر پی پی او ز کے افعال کو آئی پی پی سی ( ۱۹۹۷) کے متن میں شامل کیا گیا ہے ۔ ہر آر پی پی او کے اپنے پروگرامز اور سرگرمیاں ہوتی ہیں اور یہ خود اپنے نباتاتی حفظانِ صحت کے علاقائی اقدامات ( یا آر ایس پی ایم ز ) [(Regional Standartds for Phytosanitary Measures(or RSPMs] تشکیل دے سکتی ہے ۔ یہ آر ایس پی ایم ز (RSPMs ) صرف ان ممالک پر لاگو ہوتے ہیں جو آر پی پی او ( RPPO ) کے ارکان ہوتے ہیں ۔ کئی آر پی پی او ز نے  آر ایس پی ایم ز کی شکل میں پی آر اے پر راہنمائی تشکیل دی ہے ۔ ان میں سے کچھ ، پی آر اے پر پہلے آئی پی پی سی معیارات سے پہلے کے ہیں اور آئی ایس پی ایم نمبر . 2 کی تشکیل میں استعمال کئے گئے ۔ پی آر اے پر دوسرے آر ایس پی ایم ز بعد میں آئے اور ان کی بنیاد آئی ایس پی ایم نمبر ۲ پر ہے ۔

تحفظ نباتات کی قومی تنظیمیں [National Plant Protection Organizations]

پہلے کے ماڈیولز سے یاد کریں کہ تحفظ نباتات کی قومی تنظیمیں [ National Plant Protection Organizations ] اپنے ملک کے لئے نباتاتی حفظانِ صحت کے رسکس  کی شناخت ، انالیسز اور انتظام کرنے میں آئی پی پی سی اور ایس پی ایس معاہدے کی جانب سے تیار کئے گئے اصولوں کے مطابق سر گرم ہیں ۔ این پی پی اوز سرحد پا ر باہمی تجارت کی ضرورت کو شیئر کرتی ہی۔ اِس تجارت میں یقینی طور پر رسکس ہیں۔ این پی پی اوز یہ بات سمجھتی ہیں کہ اِنکے ملک کے تجارتی شراکت دار وں کو بھی اسی قسم کے رِسکس کا سامنا ہے۔ اِن رِسکس کو شناخت کرنا، سمجھنا اور انکا انتظام اپنے تجارتی شراکت داروں کے لئے غیر ضروری رکاوٹ بنے بغیر کرنا این پی پی اوز کی ذمہ داری ہے ۔

اس موضوع میں ، ہم نے جائزہ لیا کہ آئی پی پی سی نباتات کی صحت عامہ کے تحفظ کے لئے کس طرح کام کرتا ہے اور تحفظ نباتات کی قومی اور علاقائی تنظیموں کے ساتھ معلومات کے تبادلے اور تعاون کے حوالے سے آئی پی پی سی کی شرائط پر بات چیت کی ۔ ہم نے معلومات کی اقسام نوٹ کیں – سرکاری ، سائنسی ، اور دیگر – جو پی آر اے کرنے کے لئے اہم ہے ۔

جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے سبق کے خلاصے کا انتخاب کریں ، یا یہاں پر کلک کریں ۔