سبق ۱: رسک انالیسز کا تعارف
موضوع ۳ : پی آر اے (PRA) اور ایس پی ایس معاہدہ
سن ۱۹۹۵ میں ایس پی ایس معاہدے کو اپنانے کے ساتھ این پی پی اوز ( NPPOs ) کے لئے پیسٹ رسک انالیسزصف اول میں آگیا ۔ اس موضوع میں ، آپ پی آر اے ( PRA )سے متعلق ایس پی ایس معاہدے کی اہم دفعات کا جائزہ لیں گے ۔
مقاصد:
- سائنسی جواز ، پی آر اے ( PRA ) ، اور ایس پی ایس معاہدے کے درمیان تعلق بیان کرنا
- ایس پی ایس معاہدے کے مطابق "رسک اسَیسمنٹ" کی اصطلاح کے استعمال کو واضح کرنا
- چند اقتصادی اور حیاتیاتی معلومات کی فہرست بنانا جنہیں پی آر اے (PRA) میں شامل کیا جانا چاہیئے
- ایس پی ایس اقدامات کا جواز فراہم کرنے میں بین الاقوامی معیارات کے کردار کو واضح کرنا
ایس پی ایس معاہدہ
جیسا کہ آپ نے شروع کے ماڈیولز میں سیکھا کہ ، حفظانِ صحت اور نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات کے اطلاق پر معاہدہ یا ایس پی ایس معاہدہ ممالک کو یہ راہنمائی فراہم کرتا ہے کہ حفظانِ صحت اور نباتاتی حفظانِ صحت ( ایس پی ایس ) اقدامات کا نفاذ کیسے کیا جانا چاہیئے ۔ اس طرح کے اقدامات پیسٹس اور بیماریوں کے متعارف ہونے اور پھیلاؤ سے انسانی ، حیوانی اور نباتاتی حیات اور صحت عامہ کے تحفظ کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں ۔ ایس پی ایس معاہدہ محفوظ تجارت کے لئے سہولت فراہم کرنے کے لئے اس شرط کو عائد کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ایس پی ایس اقدامات تکنیکی طور پر قابل جواز ہوں ۔ اس مختصر موضوع میں ، ہم تکنیکی جواز کی ان شرائط کا جائزہ لیں گے جو کہ پی آر اے (PRA) سے متعلق ہیں ۔
ایس پی ایس اقدامات کا سائنسی جواز
ایس پی ایس اقدامات کا جواز ان دو طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعے فراہم کیا جا سکتا ہے : اس تعین کے لئے کہ کون سے اقدامات مناسب ہیں ، سائنسی بنیاد پر رسک اسَیسمنٹ کے ذریعے ( آرٹیکل ۵) یا اقدامات کی بنیاد بین الاقوامی معیارات پر رکھ کر ( آرٹیکل ۳ ) ۔
ایس پی ایس معاہدے کا انیکس اے "رسک اسیسمنٹ" کی اصطلاح کی تشریح ایسے کرتا ہے : " حفظانِ صحت یا نباتاتی حفظانِ صحت کے اقدامات کے مطابق جو نافذ کئے جاسکتے ہوں، ایک درآمد کرنے والے ملک کے علاقے کے اندر پیسٹ یا بیماری کے داخلے ، ترویج یا پھیلاؤ کے امکان اور ان سے منسلک ممکنہ حیاتیاتی اور اقتصادی نتائج کی جانچ پڑتال ۔ "
جان لیجیئے ، کہ اگرچہ ایس پی ایس معاہدہ "رسک اسَیسمنٹ" کی اصطلاح استعمال کرتا ہے ، تاہم اوپر دی گئی تعریف سے صاف واضح ہے کہ یہ صرف رِسک اسَیسمنٹ کے بجائے "رِسک انالیسز" کے معنوں میں استعمال ہو رہی ہے ۔
جیساکہ نیچے دیئے گئے ڈایا گرام میں دکھایا گیا ہے کہ ، رسک اسَیسمنٹ ، رسک مینجمنٹ ، اور رسک کمیونیکینشن ، رسک انالیسز کے اجزا ہیں ۔ ایس پی ایس معاہدہ بیان کرتا ہے کہ "رسک اسَیسمنٹ" ضرور کی جانی چاہیئے اگر ایک ملک ایسی صورتحال میں ایس پی ایس اقدامات لاگو کرنا چاہتا ہے ، کہ جہاں کوئی معیار موجود نہ ہوں یا جہاں اقدامات ، بین الاقوامی معیارات سے انحراف کرتے ہوں ۔ جیسا کہ آپ نیچے دئیے گئے ڈایا گرام میں با آسانی دیکھ سکتے ہیں کہ رسک میں کمی ، اس کے انتظام ، یا خاتمے کے لئے ایس پی ایس اقدامات کا نفاذ ، رسک مینجمنٹ کا حصہ ہے ، جو رسک انالیسز کے اجزا میں سے ایک ہے ۔
اس ماڈیول میں ، ہم پیسٹ رسک انالیسز کی اصطلاح یا پی آر اے (PRA) کا استعمال کرتے ہیں ، کیونکہ ہمارے لئے تشویش کا باعث بننے والے رسکس نباتاتی پیسٹس ہیں ۔ دوسرے تمام رسکس کے انالیسز کی طرح ، پیسٹ رسک انالیسز کے تین اجزا ہیں – پیسٹ رسک اسَیسمنٹ ، پیسٹ رسک مینجمنٹ ، اور پیسٹ رسک کی کمیونیکیشن ۔ آپ ان اجزا کے بارے میں اگلے ماڈیولز میں سیکھیں گے ۔
معلومات کے لئے ایس پی ایس شرائط
یاد کریں کہ آرٹیکل ۵ معلومات کی نوعیت کی بھی وضاحت کرتا ہے جس پر رسک انالیسزکر تے ہوئےغور کیا جانا چاہئے ۔
نباتات کی صحت عامہ کی صورت میں ، پی آر اے ( PRA )کو مندرجہ ذیل پر توجہ دینی چاہیئے :
۱– متعلقہ حیاتایاتی عوامل ، جیسے کہ
- پیسٹ کا غلبہ
- پیسٹ سے پاک علاقوں کی موجودگی
- ایکو لوجیکل اور ماحولیاتی حالات
۲– متعلقہ اقتصادی عوامل ، جیسے کہ
- ممکنہ نقصان ، پیسٹ کے متعارف ہونے پر پیداوار یا فروخت کے نقصان کے لحاظ سے
- پیسٹ کے کنٹرول یا خاتمے کے اخراجات : اور رسک کی مینجمنٹ کی آپشنز کی مقابلتاً افادیتی اخراجات
- متعلقہ پیداواری طریقے ، معائنہ ، سیمپلنگ ، اور ٹیسٹ کرنے کے طریقے
بین الاقوامی معیارات کا کردار [ کوڈیکس ایلی مینٹیرس (Codex Alimentarius) ، او آئی ای (OIE) ، اور آئی پی پی سی ]

بین الاقوامی معیارات اقدامات کے لئے سائنسی جواز فراہم کرتے ہیں ، کیونکہ معیارات کی بنیاد سائنسی شواہد اور رسک انالیسز پر رکھی جاتی ہے ۔ اگر ایک ملک اپنے اقدامات کی بنیاد ایک بین الاقوامی معیار پر رکھنے کا انتخاب کرتا ہے ، تو اس کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا کیونکہ معیار کو بین الاقوامی سطح پر پرکھا اور مانا جا چکا ہے ۔ بین الاقوامی معیار کو اقدامات کی بنیاد بنانے سے تجارت کا ایسا ماحول پیدا ہوتا ہے جس میں بھروسے سے اندازے لگائے جا سکتے ہیں اور جو منصفانہ بھی ہوتا ہے ۔
پی آر اے (PRA) میں کردار اور ذمہ داریاں
ایس پی ایس معاہدہ تجارت میں سہولت کی فراہمی کےلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ تجارت سے متعلقہ پی آر ایز(PRAs) کے لئے ، ایس پی ایس معاہدہ واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ رسک انالیسزکرنے اور ایس پی ایس اقدامات کا جواز فراہم کرنے کی ذمہ داری درآمد کرنے والے ملک پر عائد ہوتی ہے ۔ تاہم ، حقیقت میں ، درآمد کرنے والے اور برآمد کرنے والے ممالک کے درمیان شواہد اور سائنسی معلومات کی فراہمی کی ذمہ داریوں میں ایک اشتراک ہے ۔ بہر حال ، یہ صرف درآمد کرنے والا ملک ہے جو ایک تجارت سے متعلقہ رسک انالیسز کے نتیجے میں کئے گئے فیصلوں کے لئے ذمہ دار ہے ۔
یہ موضوع ایس پی ایس معاہدے کی دوبارہ یاد دہانی کراتا ہے، اس میں خاص طور پر ایس پی ایس اقدامات کو جواز کے ساتھ منسلک کرنے پر غور کیا گیا ہے ۔ یہ موضوع "رسک انالیسز" کے بالمقابل "رسک اسَیسمنٹ" کے استعمال میں گھری ایس پی ایس اصطلاحات کے معاملات پر بھی توجہ دیتا ہے ۔
جاری رکھنے کے لئے ، اوپر دئیے گئے اسباق کے مینیو سے سبق ۴ کا انتخاب کریں یا یہاں پر کلک کریں ۔